THAL Academy
08/09/2024
نہم اور گیارہویں کلاس کی تمام کتابیں تبدیل کرنے کا فیصلہ
دہم کلاس کی مطالعہ پاکستان تبدیل
کمپیوٹر کی کتاب نام بھی تبدیل ۔ اب نیا نام
*کمپیوٹر سائنس اینڈ انٹرنشپ* ہو گا۔
نوٹیفکیشن جاری
19/08/2024
میٹرک و انٹر سٹوڈنٹس الرٹ
2025 کے سالانہ امتحانات میں MCQs کو OMR sheet پر اس طرح حل کیا جائے گا۔ بورڈ نے سیمپل (sample) جاری کر دیا.
31/07/2024
پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز ون کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
میرٹ پر کامیاب ہونے والے درخواست گزاران کی لسٹیں پیف کی ویب سائیٹ پر اَپ لوڈ کر دی گئیں
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام(PSRP) کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہو ا۔ اجلا س میں سیکرٹری سکولز ڈاکٹر احتشام انور، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید و دیگر اراکین سٹیرنگ کمیٹی نے شرکت کی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکند ر حیات کی منظوری کے بعدپبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز ون کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے اورمیرٹ پر کامیاب ہونے والے درخواست گزاران کی لسٹیں پیف کی ویب سائیٹ www.pef.edu.pkپر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ درخواست گزار اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے پیف کی ویب سائیٹ پر موجود پورٹل سے اپنے نتائج کی جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔پی ایس آر پی فیز ون میں 5ہزار63 8سرکاری سکولوں کو بحال کیا جائے گا۔پی ایس آرپی فیز ون میں 9ہزار 113پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیوں (Young Entrepreneurs)، انفرادی درخواست گزار، Ed-Techادارے اور غیر سرکاری تنظیمں (NGOs) کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ہر درخواست کی مکمل طور پر جانچ پڑتال کے بعد میرٹ کی بنیاد پر اِن نتائج کو مرتب کیا گیا ہے۔ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے اس عمل میں پہلی ترجیح پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیوں (Young Entrepreneurs) کو دی گئی ہے جبکہ اِن کے بعد انفرادی درخواست گزاروں کو سکول الاٹ کیے گئے ہیں۔ ان دونوں categoriesکو مجموعی تعداد میں سے 40فیصد سکول اُن کی ترجیح کے مطابق الاٹ کیے گئے ہیں۔ جبکہ بقایا سکول میرٹ کی بنیاد پر ایجوکیشن چینز، Ed-Tech Firmsاور غیر سرکاری تنظیمیں (NGOs) کو الاٹ کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے افسران کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیف کے افسران نے اس تمام آؤٹ سورسنگ کے عمل کو نہایت ایمانداری اور دن رات محنت اور لگن سے ڈھائی ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کیا ہے۔
Welcome To Punjab Education Foundation The Punjab Education Foundation was established under the Punjab Education Foundation Act of 1991 as an autonomous statutory body to encourage and promote education on non-commercial/ non-profit basis. Since then, it has come a long way to arrange free quality education for the deserving children at...
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the school
Website
Address
Bhakkar
30000