FRP BANNU
06/02/2026
پریس ریلیز
مورخہ: 06 فروری 2026
ایس پی ایف آر پی ساؤتھ ریجن، جناب عظمت علی خان نے آج سینٹرل جیل بنوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جیل میں تعینات ایف آر پی پوائنٹس، جوانوں کی گنتی و حاضری، اسلحہ کوٹ اور مجموعی سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سرپرائز وزٹ کے دوران ایس پی ایف آر پی نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بنوں، جناب سمیع اللہ شنواری سے ملاقات کی، جس میں جیل سیکیورٹی سے متعلق امور، موجودہ صورتحال اور ممکنہ سیکیورٹی خدشات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بنوں نے ایف آر پی کی جانب سے فراہم کردہ جیل سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تسلی بخش اور مؤثر قرار دیا۔
ترجمان ؛ ایف آر پی پولیس بنوں
15/01/2026
لکی مروت: شہید کانسٹیبل (FRP) شہزاد کی نمازِ جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل شہزاد (فرنٹیئر ریزرو پولیس) کی نمازِ جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نذیر خان PSP، ڈپٹی کمشنر لکی مروت، ایس پی انویسٹی گیشن مراد علی خان، ڈی ایس پی ٹریفک ظفراللہ خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز عظیم خان، پاک فوج کے اعلیٰ افسران، پولیس افسران و جوانوں اور شہید کے لواحقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کے موقع پر شہید کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور شہید کے بلند درجات، مغفرت اور پسماندگان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر ڈی پی او لکی مروت نذیر خان PSP نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری ہیں اور ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید کے لواحقین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور اس دکھ کی گھڑی میں پوری پولیس فورس شہید کے خاندان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ شہید کانسٹیبل شہزاد (FRP) 23 جون 2025ء کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے، جو طویل علاج کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے
ترجمان ؛ ایف آر پی پولیس بنوں
11/01/2026
آج مورخہ 11 جنوری 2026ء کو باحکمِ ایس پی ایف آر پی ساؤتھ ریجن عظمت علی خان، لائن آفیسر کرم علی خان اور دیگر پولیس افسران نے گزشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کاظم خان کے آبائی گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے جنازے میں شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
پولیس افسران نے شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، جبکہ شہید کی قبر پر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا اور پھول چڑھائے گئے۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور محکمہ پولیس اپنے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑی رہے گی ۔
ترجمان ؛ ایف آر پی پولیس بنوں
26/11/2025
پریس ریلیز
تاریخ: 26 نومبر 2025
ترجمان FRP بنوں
آج ایس پی ایف آر پی بنوں نے زخمی اور معذور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا، جس میں زخمی اہلکاروں میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ایس پی صاحب نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ زخمی جوان فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بحالی محکمے کی اولین ترجیح ہے۔
تقریب میں اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی، جبکہ ایس پی صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس فورس اپنے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
مزید برآں، آج ہی ایس پی ایف آر پی کی ہدایت پر آرڈلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلکاروں نے اپنے مسائل، درخواستیں اور شکایات پیش کیں۔ ایس پی صاحب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام مسائل کو بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ فورس کی کارکردگی اور فلاح و بہبود مزید بہتر ہو سکے
11/11/2025
بنوں، مورخہ 11 نومبر 2025:
آج ایس پی ایف آر پی نے صوبائی وزیرِ اعلیٰ کے سی ایم پیکج کے تحت شہدا کے اہلِ خانہ اور زخمی اہلکاروں میں مالی امداد کے چیکس تقسیم کیے۔ شہدا کے اہلِ خانہ کو 50,000 جبکہ زخمی اہلکاروں کو 25,000 روپے کے چیکس جاری کیے گئے۔ اس موقع پر ایس پی ایف آر پی نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، اہلِ خانہ سے ہمدردی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ترجمان ؛ ایف آر پی پولیس بنوں
28/10/2025
بنوں ؛ آج مورخہ 28 اکتوبر کو ایس پی ایف آر پی ساؤتھ ریجن جناب عظمت علی خان نے شہید کانسٹیبل جاوید کے آبائی گاؤں پہنچے، جو آج ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر جاتے ہوئے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے اور موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ اس المناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی عظمت علی خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور فوری طور پر شہید کے گاؤں پہنچ کر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
ایس پی عظمت علی خان نے اس موقع پر شہید کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانسٹیبل جاوید جیسے دلیر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پولیس دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد کو مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رکھے گی۔ ایس پی نے شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی، جہاں پولیس افسران، جوانوں، ضلعی انتظامیہ اور مقامی عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔
ایس پی عظمت علی خان نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، ان کی خدمات اور بہادری ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کے اہلِ خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا
ترجمان ؛ ایف آر پی پولیس بنوں
16/10/2025
بنوں ؛ آج مورخہ 16 اکتوبر کو ایس پی ایف آر پی ساوتھ ریجن جناب عظمت علی خان نے لائن 2 آفس میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔
ا یس پی صاحب نے جوانوں کے مسائل، تجاویز اور شکایات کو بغور سنا اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایف آر پی کے جوان محنت، دیانت داری اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔
ایس پی صاحب نے لائن کی صفائی، حاضری کے نظام اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اہلکار اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے فورس کی نیک نامی کو برقرار رکھیں۔
ترجمان؛ ایف آر پی بنوں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Bannu Cantonment
Opening Hours
| Monday | 09:00 - 17:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |