Muhammad Junaid

Muhammad Junaid

Share

29/05/2026

یہ ہیں پاکستان کے شاید سب سے مہنگے چنے… 😳🔥
صرف دو عیدوں پر لگنے والا یہ منفرد ناشتے کا اسٹال لوگوں کیلئے کسی روایت سے کم نہیں۔ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی صبح ٹھیک سات بجے سے دس بجے تک یہاں چنوں اور آلو والے چھولوں کے شوقین لوگوں کا رش لگ جاتا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ایک چھوٹا سا پیالہ چنوں کا پورے پانچ سو روپے میں ملتا ہے، جبکہ عام دنوں میں یہی چنے باہر بیس، تیس یا پچاس روپے میں آسانی سے مل جاتے ہیں۔ 😱

لیکن قیمت کے باوجود لوگ یہاں لائنیں لگا کر انتظار کرتے ہیں، کیونکہ یہ صرف چنے نہیں بلکہ ایک پرانی روایت، خاص ذائقہ اور عید کی یادوں کا حصہ ہیں ❤️ دیسی مصالحوں سے بھرپور یہ اسپیشل چنے اور آلو والے چھولے سال میں صرف دو بار ملتے ہیں، اسی لیے لوگ دور دور سے صرف اس ذائقے کو چکھنے آتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ شاید یہ پورے پاکستان کے سب سے ایکسپینسو چنے ہیں… مگر ان کی ڈیمانڈ آج بھی ویسی ہی ہے 🔥😋

Want your business to be the top-listed Media Company in Bahawalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Bahawalpur
63100