Spring Tide English Immersion School

Spring Tide English Immersion School

Share

19/03/2026

طلبہ کی مضبوط تعلیمی بنیاد کے لیے ایک مؤثر قدم

بار بار اسکول بند ہونے کے باعث تعلیمی دنوں میں کمی آ رہی ہے جس سے بچوں کی پڑھائی اور نصاب کی بروقت تکمیل متاثر ہو رہی ہے۔

اس چیلنج کا عملی حل پیش کرتے ہوئے Spring Tide School نے روزانہ اسکول کے اوقات کار کو 6 گھنٹوں سے بڑھا کر 7.5 گھنٹے کر دیا ہے۔
اس اضافی وقت کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے:

1 . سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز کے مطابق بہتر سمجھ اور بھرپور پریکٹس

2 .زیادہ تر ہوم ورک اسکول میں ہی مکمل

3 . انگلش، میتھ اور کمپیوٹر پر خصوصی توجہ

4 .جونیئر کلاسز کے لیے ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ

5 .طلبہ کو تازہ دم رکھنے کے لیے دو مرتبہ بریکس

یہ اقدام صرف وقت بڑھانے تک محدود نہیں بلکہ تعلیم کو مؤثر، مکمل اور بامقصد بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Spring Tide School Bahawalnagar — Schools Closed, But Not Education

Photos from Spring Tide English Immersion School's post 18/03/2026

“Spring Tide School – Turning Screens into Classrooms, Knowledge into Growth.

07/02/2026

سپرنگ ٹائیڈ سکول کی ایک سچی کامیابی کی کہانی
کچھ کہانیاں محض کامیابی کی روداد نہیں ہوتیں وہ حوصلہ دیتی ہیں یقین جگاتی ہیں اور یہ احساس دلاتی ہیں کہ صحیح رہنمائی مل جائے تو ایک طالب علم غیر معمولی مقام حاصل کر سکتا ہے۔
میاں احمد قیوم کی کہانی بھی ایسی ہی ایک کہانی ہے۔
میاں احمد قیوم نے اپنی ابتدائی تعلیمی بنیاد سپرنگ ٹائیڈ سکول میں رکھی جہاں انہیں اعتماد کے ساتھ بولنا سوال کرنا اور اپنی بات واضح انداز میں پیش کرنا سکھایا گیا۔ یہی صلاحیتیں آگے چل کر ان کے پورے تعلیمی اور پیشہ ورانہ سفر کی پہچان بن گئیں۔
سکول کے بعد احمد نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے FSc مکمل کی جو پاکستان کے بہترین تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے IBA کراچی سے گریجویشن کی ۔۔۔ ایک ایسا ادارہ جو ملک بھر میں اعلیٰ بزنس تعلیم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
اس دوران احمد کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ یورپین ماڈل یونائیٹڈ نیشنز میں نیدرلینڈز جا کر اپنی یونیورسٹی کی نمائندگی کریں۔ یہ موقع ان کے لیے صرف ایک تعلیمی سرگرمی نہیں تھا بلکہ اس اعتماد اور قیادت کا عملی اظہار تھا جس کی بنیاد سپرنگ ٹائیڈ سکول میں رکھی گئی تھی۔
گریجویشن کے فوراً بعدمیاں احمدقیوم نے Retailo Technologies میں شمولیت اختیار کی جو مشرقِ وسطیٰ کی ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی B2B ٹیک کمپنی ہے۔ یہاں انہوں نے کمپنی کے بانیوں کے ساتھ قریبی طور پر کام کیا، اُس وقت جب Retailo نے 45 ملین ڈالر سے زائد کی فنڈنگ حاصل کی اور خطے میں اپنی توسیع کا آغاز کیا۔
محض چھ ماہ بعد صرف 22 برس کی عمر میںمیاں احمد قیوم نے Retailo UAE کی ذمہ داری سنبھالی۔ انہوں نے گروتھ، کمرشل منصوبہ بندی اور بزنس اسٹریٹجی کی قیادت کی اور متحدہ عرب امارات جیسے مشکل اور مسابقتی بازار میں کمپنی کو کامیابی سے قائم کیا۔
آج میاں احمد قیوم Swapp میں بطور Head of Operations & Experience خدمات انجام دے رہے ہیں، جو مشرقِ وسطیٰ کی ایک نمایاں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی کار سبسکرپشن کمپنی ہے۔ وہ یہاں نہ صرف نظام کو بہتر بنا رہے ہیں بلکہ صارفین کے اعتماد اور تجربے کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔
میاں احمد قیوم کی کامیابی ہمیں یہ یقین دلاتی ہے کہ سپرنگ ٹائیڈ سکول میں ہم صرف نصاب نہیں پڑھاتے بلکہ بچوں میں اعتماد کردار اور آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔
سپرنگ ٹائیڈ سکول ۔۔۔ جہاں بچے صرف طالب علم نہیں مستقبل کے رہنما بنتے ہیں۔

05/02/2026

Kashmir Solidarity Day | 5th February

Kashmir is still waiting for freedom.
Today, we stand united with the oppressed people of Kashmir and support their right to self-determination.
Their sacrifices, patience, and struggle will never be forgotten.

Raise your voice—silence only supports oppression.
We stand with Kashmir.

Want your school to be the top-listed School/college in Bahawalnagar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Post Box No. 116
Bahawalnagar
62300

Opening Hours

Monday 07:30 - 14:30
Tuesday 07:30 - 14:30
Wednesday 07:30 - 14:30
Thursday 07:30 - 14:30
Friday 07:30 - 12:30
Saturday 07:30 - 14:30