Umeed e Haq
اللہ پاک زمانے کی خرافات اور بدبختی سے ہمیں محفوظ فرما۔۔۔۔
پاکپتن میں بد بخت بیٹے کا جائیداد نام نہ لگوانے پر بوڑھے باپ پر جوتوں لاتوں مکوں ٹھڈوں سے تشدد۔۔۔۔۔
اللہ پاک ہمیں ہدایت دے.
02/03/2021
Media coverage
سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے ٹیم امید حق کے اراکین کو ٹریننگ دی گئی۔ جس میں ٹیم امید حق کے سرپرست اعلیٰ ضیاء اکبر اور صدر احتشام الحق نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب آن لائن ٹریننگ کروائی گئی جس میں میں ٹیم امید حق کےاراکین کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے اور سائبر سکیورٹی کے متعلق تربیت دی گئی۔ ٹریننگ میں سائبر سکیورٹی آف پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسد الرحمن صاحب نے سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ کے محفوظ استعمال کے متعلق اور موجودہ دور میں سائبر سکیورٹی کی ضرورت و اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ڈیجیٹل سکیورٹی کے لیے ہمیں ملک بھر میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے۔ ٹریننگ کے دوران چیف ٹیکنالوجی آفیسر محمد اسد الرحمن نے ممبران کو لیکچر دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس رضاکارانہ ٹریننگ کا مقصد نوجوان نسل کوسائبر سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور محفوظ استعمال سے آگاہ کرنا اور ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔ اس ٹریننگ کے بعد سائبر سکاؤٹس ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے اپنے گردو نواح میں سائبر سیفٹی کو فروغ دیں تا کہ وہ اپنے آپ کو ذہنی طور پر پر سکون رکھ سکیں اور سائبر کرائم کا شکار ہونے والوں کی بہتر طریقے سے کاؤنسلنگ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین زہنی دباؤ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں لہذا سٹریس کاؤنسلنگ کا مقصد ان کے ذہنی دباؤ کو کم کرتے ہوئے انہیں پر سکون زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا ہے اس کے علاوہ ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے فرسٹ ایڈ کی طرح سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی کی بھی اشد ضرورت ہے تا کہ جسمانی حفاظت کے علاوہ لوگ ڈیجیٹل طور پہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔ ٹریننگ کے اختتا م پر پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی
ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے اور سائبر سیفٹی کے فروغ کے لیے سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے ٹیم امید حق کے اراکین کو ٹریننگ دی گئی۔ جس میں ٹیم امید حق کے سرپرست اعلیٰ ضیاء اکبر اور صدر احتشام الحق نے بھی خصوصی شرکت کی جس میں میں ٹیم امید حق کےاراکین کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو محفوظ کرنے،آن لائن ڈیٹا چوری ہونے سے بچانے اور سائبر سکیورٹی کے متعلق بھی تربیت دی گئی سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین زہنی دباؤ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں لہذا سٹریس کاؤنسلنگ کا مقصد ان کے ذہنی دباؤ کو کم کرتے ہوئے انہیں پر سکون زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرنا ہے اس کے علاوہ ملک میں بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لیے فرسٹ ایڈ کی طرح سائبر سکیورٹی کے متعلق آگاہی کی بھی اشد ضرورت ہے تا کہ جسمانی حفاظت کے علاوہ لوگ ڈیجیٹل طور پہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔
Media coverage
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the organization
Telephone
Website
Address
Bahawalnagar