Abdul Razaq shaheed cricket tournament
06/04/2026
جہانِ فکر:
آج چھ اپریل، دو ہزار چھبیس ہے۔ اس دن کو International Day of Sport for Development and Peace منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد کھیلوں کے ذریعے آپس میں اتحاد، اتفاق اور نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے۔ جس طرح کھیل کے اندر ایک ٹیم کی طرح کام کیا جاتا ہے، ایک دوسرے کی عزت کی جاتی ہے اور سپورٹ مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، اس سے نہ صرف آپس میں اتحاد بلکہ دیگر افراد کے ساتھ ایک اچھا رشتہ بھی بنتا ہے۔
تاریخی اعتبار سے، اس دن کے حوالے سے کافی دلچسپ واقعات بھی ملتے ہیں۔ جیسا کہ جنگ عظیمِ اول میں جرمنی اور برطانیہ کے فوجیوں نے ایک دن کسی تہوار پر ایک دوسرے کو جنگ کے دوران ہی تحائف دیے اور ساتھ فٹبال بھی کھیلا۔
مختصراً، آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ سپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے امن لایا جائے، جیسا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ کی بحالی وغیرہ۔ وہ جنگ جس کا کوئی مقصد نہ ہو، اس میں کوئی جیت اور ہار نہیں ہوتی، کسی کی بھی نہیں؛ آخر میں صرف نقصان ہی ہوتا ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں امن و سلامتی کے ساتھ رکھے۔ آمین۔
عید کپ سیزن 1
پرسوں کولگراں کے مقام پر عید کپ کے نام سے ٹورنامنٹ ہوا ٹورنامنٹ میں چار بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔
فرینڈ 11
شکرکوٹ
پلاںکوٹ ینگسٹر
ڈھلانہ سپر کنگ
ایک دن پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کے پہلی چمپئن ڈھلانہ سپر کنگ(ڈی۔ایس کے ) رہی۔
اب ہر سال عیدالفطر کے بعد عید کپ کے نام سے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔
10/03/2026
مَادَرِ عِلمِی گَورْنَمِنْٹ بَوَاہز ہائِی سَکُول بَاڑِی کوٹ
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ رٹہ مار نظام سے باہر نکل کر صحیح معنوں میں علم کی دولت سے مالا مال ہو تو ہائی سکول باڑی کوٹ سب سے بہترین انتخاب ہے۔
داخلے جاری ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے متعلق ہمیشہ کی طرح تنقیدی رپورٹس گردش کر رہی ہیں۔ درحقیقت، کرکٹ بورڈ کی قیادت ایک ایسے فرد کے ہاتھ میں ہے جس کا کرکٹ سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ امکان ہے کہ کپتان کو تبدیل کر دیا جائے گا اور اسی طرح کے کسی اور نااہل فرد کو ذمہ داری سونپی جائے گی۔ یہ نیا کپتان کچھ عرصہ تو براجمان رہیں گا لیکن جیسے ہی اہم مقابلے شروع ہوں گے، اس کی اصلیت بھی کھل کر سامنے آجائے گی تبدیلیوں کی باتیں ہوں گی لیکن عمل درآمد نہیں ہوگا کیونکہ میرٹ کا بول بالا نہیں ہے۔ سکول، ڈویژن اور ریجن کی سطح پر کرکٹ کے حالات سے ہر کوئی واقف ہے۔ یہ ٹیم کبھی کبھار جیت بھی جائے تو یہ معجزہ ہی ہوتا ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ کرکٹ کے نام پر ایک دھبہ ہے جہاں ٹیلنٹ کی بے قدری کی جاتی ہے، ناانصافی روا رکھی جاتی ہے اور رشوت اور سفارش کا بازار گرم ہے مجھے نہیں لگتا ہے کہ یہ لوگ سدھرنے والے ہیں
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Barikot
Bagh