JUI Awaran

JUI Awaran

Share

07/07/2024

جمعیت علماء اسلام آواران کے رہنماؤں مولوی مولا بخش حافظ خالد نظر رخشانی مولوی محمد حسن جنرل سیکرٹری مفتی مہر اللہ دھانی مفتی سراج ثاقب میروانی حاجی محمد وارث سیٹھ عبدالستار میروانی مولانا خالد محمود مولانا اجمل حسین حافظ اسداللہ دامنی مولانا حنیف حنفی حافظ نصیر احمد حافظ محمد شاکر عثمانی حافظ مسلم لعل حافظ فدا کریم مفتی قیصر مفتی غلام اللّٰہ مولوی صادق مولوی محمد اسلم مولوی سلطان عابد حافظ عظیم حسنی مولانا اجمل حسین مفتی شفیق الرحمن حافظ عطاء الرحمن مولانا غلام قادر بزنجو لالا شوکت عابد و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ
زمیاد یونین کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں جے یو آئی آواران کے سینئر رہنما حافظ خالد نظر رخشانی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بے روزگار سینکڑوں نوجوانوں پر رحم کیا جائے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں سیاسی چپقلشوں کی وجہ سے نوجوان در در کی ٹھوکر کھا رہے ہیں آواران کے نوجوانوں کے روزگار سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے جلد از جلد لسٹ فائنل کرکے نوجوانوں کو روزگار کا موقع دیا جائے

03/05/2024

جمعیت علماء اسلام آواران کے ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین نے خضدار چمروک کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کے نتیجہ میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنماء خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل و دیگر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے آئے روز جے یوآئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ملک میں امن و سلامتی کے قیام کے لئے جدو جہد کرنے والے علماء اور طلباء کو اپنے آقاؤں کو خوش رکھنے کی خاطر نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ چند نادیدہ قوتیں اس طرح کے واقعات کے ذریعے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جے یوآئی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اس طرح کے واقعات سے ہمارے کارکن کبھی بھی کمزور اور مرعوب نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ حکام بالا اور امن امان نافز کرنے والے اداروں کے ذمہ داران فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے کرار واقعی سزا دیں۔

22/02/2024

کل بعد نماز جمعہ متصل آواران بازار میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کے سلسلے میں ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے

21/02/2024

آواران جمعیت علماء اسلام آواران کے ضلعی رہنماء حافظ خالد نظر رخشانی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جز اور حصہ ہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے فیصلہ کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے وہ ایسے فیصلوں کے ذریعے ملک میں انتشار کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آئین جس فرقے کو اپنے مذہب کی اشاعت اور پرچار کی جب اجازت نہیں دیتا چیف جسٹس کو یہ اختیار کس نے دیا ہے کہ وہ ایک اسلام اور ملک دشمن مذہب کو ترویج دینے کی خاطر ملکی آئین اور قانون کو پامال کرنے کی کوشش کرے انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے مغرب زدہ اور قادیانیوں کے فیصلوں کے خلاف جمعیت علماء اسلام بھرپور مزاحمت کریگی کیونکہ قادیانی نہ صرف اسلام بلکہ ملک کے بھی غدار اور دشمن ہیں ریاستی اداروں کو ایسے فیصلوں کے خلاف سخت نوٹس لینا چاہیے۔

Want your organization to be the top-listed Government Service in Awaran?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address


Awaran