Ubaid Tech

Ubaid Tech

Share

28/04/2023

"فری لانسنگ آپکو وقت اور باس کی قید سے آزاد کر دیتی ہے" یہ الفاظ بولتے ہوئے جب اس نے اپنی جیب سے موبائل نکالا تو فائیور پر مسج آیا ہویا تھا، ۳۰ منٹس رہتے ہیں آرڈر ڈیلیور کرنے میں۔ یہ دیکھنے کی دیر تھی کہ اس نے تقریر آدھی چھوڑی اور گھر بھاگ پڑا۔

"بلاگنگ آپکو ڈھیر سارا پیسہ دیتی ہے اور آپ دنیا جہاں گھومیں، آپکو پیسہ ملتا رہے گا حتی کہ سوتے وقت بھی آپ کمائی کر رہے ہوتے ہیں" یہ کہتے ہوئے اسے مسج ملا کہ سرور ڈاون ہو گیا ہے، اور ساتھ ایڈسنس بھی ڈس ایبل ہو گیا۔ اس نے بھی تقریر آدھی چھوڑی اور بھاگ پڑا ۔ گھر نہیں خودکشی کرنے۔

"یوٹیوب پر ایک ویڈیو بنائیں اور پیسہ آنا شروع" یہ کہتے ہویے اسے ایک ای میل موصول ہوئی، آپکا چینل کاپی رائیٹ سٹرائیک کی وجہ سے ڈس ایبل کر دیا گیا ہے۔ یہ سننے کی دیر تھی کہ وہ اٹھا، ہاتھ میں پسٹل پکڑا اور یوٹیوب کے ہیڈ کوارٹر میں جا کر آتما ہتیا کر لی۔

"سی پی اے کی ایک آفر ہٹ ہوئی نہیں اور دو تین ہزار ڈالر جیب میں" یہ کہتے ہوئے اسے پتہ چلا کہ جن ہیکڈ کریڈٹ کارڈز سے ایڈ اکاونٹس چلتے تھے، اس کمپنی کے آفس پر چھاپہ پڑا ہے اور وہ سب پکڑے گئے ہیں۔

آن لائن کمائی ایک کاروبار ہے، کوئی لاٹری نہیں۔ جس طرح عام کاروبار کے لیے وقت، پیسہ اور محنت درکار ہوتی ہے، اس میں بھی وہی رولز لاگو ہوتے ہیں۔ کسی سے کمانے کے طریقے پوچھنے سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیں۔

- ایم تنویر نانڈلہ

(P.S. A post from 2017)

10/12/2022

عورت کا یوٹیوب چینل بنانا؟؟؟

09/10/2022

🌹ہر کہ عشقِ مصطفیٰ سامانِ اوست🌹
🌹بحر و بر در گوشۂ دامانِ اوست🌹
جس کسی کے پاس عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا سامان موجود ہو,
کائنات کی ہر خشک و تر شے سمٹ کر اس کے دامن میں آ جاتی ہے.

Ubaid Tech

23/03/2022

The best people, the
،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں چار افراد کو سیاست ومینجمنٹ کا بادشاہ سمجھاجاتا تھا: حضرت امیر معاویہ، حضرت عمرو بن عاص، حضرت مغیرہ بن شعبہ اور زیاد بن سمیہ رضی اللہ عنہم۔ ان میں سے پہلے تینوں کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بڑے عہدے دیے۔ زیاد نوجوان تھے، اس لیے ان کو حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کا معاون بنادیا۔ عمرو بن معدیکرب اور طلیحہ بن خویلد رضی اللہ عنہم جنگی امور کے ماہر تھے، مگر سیاست نہیں جانتے تھے۔ اس لیے ان کو عراق کی فتوحات پر مقرر کیا، مگر منع کردیا کہ انہیں سیاسی عہدہ نہ دیا جائے۔ حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ کی تحریر بڑی عمدہ تھی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پسند فرمائی۔ انہیں آپ نے حکومتی خط و کتابت پر مامور کردیا۔ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بڑے بلند مرتبہ صحابی تھے، مگر سیاست و تدبیر سے واقف نہ تھے۔ آپ نے انہیں کوفہ کا حاکم مقرر کردیا، مگر بعد میں انہیں سبکدوش کردیا۔ صحابہ کرام عہدہ لینے سے گریز کرتے تھے، اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے صحابہ کرام سے خطاب کیا کہ آپ لوگ میری مدد نہ کریں گے تو اور کون کرے گا؟ (الفاروق، علامہ شبلی نعمانی،حصہ دوم، حضرت عمر کی جوہر شناسی، صفحہ:176، ثناء پبلیکیشنز، کراچی، 2014ء)
ایک بار حضرت عمر رضی اللہ عنہ تشریف فرما تھے۔ آپ نے اپنے ساتھ بیٹھے افراد سے فرمایا: ہر شخص اپنی خواہش بتائے۔ ایک شخص نے کہا: میری تمنا ہے کہ اگر مجھے یہ گھر #سونے سے بھرا ہوا ملتا تو میں اسے اللہ کے راستے میں خرچ کردیتا۔ پھر آپ نے کہا: اور کوئی شخص اپنی خواہش بتائے۔ ایک شخص بولا: میری تمنا ہے کہ کاش یہ گھر ہیرے، جواہرات اور #قیمتی پتھروں سے بھرا ہوتا تو میں اسے اللہ کے رستے میں خرچ کردیتا اور غریبوں میں بانٹ دیتا۔ آپ نے پھر فرمایا کہ مزید تمنا کرو۔ اس پر لوگوں نے کہا: اے امیرالمومنین! ہمیں مزید کچھ سمجھ نہیں آتا۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری تمنا ہے کہ کاش یہ گھر حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ جیسے افراد سے بھرا ہوا ہوتا اور میں انہیں عہدوں سے نوازتا۔ (حلیۃ الاولیاء و طبقات الاصفیاء، المہاجرون من الصحابۃ، ابوعبیدۃ بن الجراح، تمنی عمر ان یکون لہ رجال مثلہ، جلداول، صفحہ:102، دارالفکر، بیروت)
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بھی ایسے ہی کیا تھا۔ حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے باوجود آپ نے میدان جنگ میں حضرت خالد بن ولید کو سپہ سالار لشکر بنایا۔ آپ نے حضرت ابوعبیدہ بن جراح کو جو خط لکھا وہ بہت اہم ہے، آپ نے لکھا: بلاشبہ میں نے شام کی جنگ کے لیے خالد کو حاکم بنایا ہے، لہذا تم اس کی مخالفت نہ کرنا۔ اس کی بات سن کر اطاعت کرنا۔ میں انہیں آپ پر حکمران بنایا ہے حالانکہ مجھے معلوم ہے کہ آپ اس سے افضل ہیں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ خالد اتنی جنگی مہارت رکھتا ہے جو آپ نہیں رکھتے۔ اللہ تعالی مجھے اور آپ کو خیر اور سلامتی عطا فرمائے۔ (تاریخ الخمیس فی احوال انفس النفیس، الامام حسین بن محمد الدیار بکری،کتاب خالد الی عبیدۃ، جلد سوم، صفحہ:224)
کسی بھی ادارے، کمپنی اور شعبے کے لیے سب سے قیمتی چیز اس کے افراد ہوتے ہیں۔ افراد ہی کسی ادارے کو کامیاب کرتے ہیں اور انہی کے دم سے ہر کمپنی اور شعبے کی رونقیں ہوتی ہیں۔ اس لیے بہترین افراد کا انتخاب کرنا، انہیں اپنے ساتھ کام پر آمادہ کرنا، انہیں #عزت سے نوازنا اور برقرار رکھنے پر آمادہ کرنا اداروں کی کامیابی کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ ورجن ایئرلائن کے بانی رچرڈ برنسن کہتے ہیں کہ کسی بھی کمپنی کی قیمتی ترین چیز اس کے اثاثے، اس کی بلڈنگ یا مشینری نہیں ہوتی، اس کے افراد ہوتے ہیں۔ اس لیے قابل افراد کو اپنا ہم سفر بنائیں۔ قابل افراد کو ترقی دیں۔
دنیا کی بہترین کمپنی کے مالک سے پوچھا گیا کہ آپ کی کمپنی اتنی ترقی کیسے کرگئی؟ انہوں نے کہا: میں نے جس ملازم کو بھی رکھا، اس میں صرف ایک خصوصیت دیکھی کہ کیا وہ مجھ سے زیادہ قابل ہے؟ اگر وہ مجھ سے زیادہ قابلیت رکھتا ہے تو میں نے اسے نوکری دیدی۔ بس اس ایک مشق کے نتیجے میں بہترین لوگ میرے پاس آتے چلے گئے اور بہترین افراد ہی بہترین کمپنی بناتے ہیں۔
اس لیے دنیا میں جس ملک کے افراد بہترین ہوجائیں گے، وہ ملک دنیا پر حکمرانی کرے گا۔ جو ادارہ بہترین افراد کو ساتھ ملالے گا، وہ ادارہ چمک اٹھے گا۔ جو گھر اچھے افراد پر مشتمل ہوگا، وہ گھرانا دوسروں سے نمایاں اور ممتاز ہوجائے گا۔ اس لیے افراد کو اہمیت دیجئے۔ چیزوں کے بجائے افراد کو سنواریے۔ چیزوں پر #پیسہ خرچ کرنے کے بجائے افراد پر خرچ کیجئے۔ افراد بن گئے تو چیزیں خود بخود اچھی ہوجائیں گے۔ اچھے افراد نہ ملے تو اربوں کی #کمپنی اور کھربوں کی مشینری بھی بے کار چلی جائے گی۔ اس لیے اپنی زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت اچھے افراد کو دیجئے۔ اچھے افراد کی قدر کیجئے، ان کی صلاحیتیں بہتر بنانے کی کوشش کیجئے۔ تبدیلی آپ کو خود دکھائی دے گی۔

►Get Free Consultation of your Business's Marketing.
Call or WhatsApp Now +923055688884 +92 457 836454
or Email: [email protected] See less

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Arifwala?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


54/Tahsil Road Opp. City Wapda Office
Arifwala
57450

Opening Hours

Monday 08:30 - 22:00
Tuesday 08:30 - 22:00
Wednesday 08:30 - 22:00
Thursday 08:30 - 22:00
Friday 08:30 - 22:00
Saturday 08:30 - 22:00
Sunday 08:30 - 22:00