Hmari Zindgi

Hmari Zindgi

Share

11/07/2025

سناٹے سے گونجتا کمرہ، بند دروازے کے پیچھے چھ ماہ پرانی لاش، نہ کوئی آنکھ اشکبار، نہ کوئی ماتم، نہ دعا۔ صرف دیواریں گواہ تھیں اُس عورت کی تنہائی کی، جو کبھی خودمختاری پر نازاں تھی۔ رشتوں کو زنجیر سمجھ کر توڑ دیا، فیمینزم کے نشے میں باپ، بھائی، شوہر، حتیٰ کہ رب سے بھی روٹھ گئی۔

اداکارہ حمیرا اصغر — ایک مشہور، آزاد عورت — لیکن کیا واقعی کامیاب؟ جب پولیس نے اس کے گھر والوں سے رابطہ کیا، تو جواب ملا:
“ہم نے بہت پہلے اس سے ناتا توڑ لیا، لاش ہے تو جیسے چاہو دفنا دو۔”

سوال یہ ہے کہ وہ کون سی “آزادی” تھی جو باپ کو اتنا سخت، بھائی کو اتنا خاموش اور معاشرے کو اتنا بے حس کر گئی؟ یہ صرف ایک واقعہ نہیں، بلکہ فیمینزم کا وہ چہرہ ہے، جو دکھتا روشن ہے، لیکن اندر سے تنہا، کھوکھلا اور اندھیرے سے لبریز۔

فیمینزم نے عورت کو ماں، بیٹی، بہن، بیوی جیسے مقدس رشتوں سے نکال کر صرف “خود” بنا دیا، اور یہی “خود” اُسے تنہا کر گیا۔
انسٹاگرام کے فالورز، ٹوئٹر کے نعرے، فیس بک کی دوستیں — سب خاموش۔

کاش وہ سمجھ پاتی کہ باپ کی ڈانٹ محبت ہوتی ہے، بھائی کی غیرت عزت کی چادر، شوہر کی رفاقت تحفظ، اور خاندان سایہ دار درخت۔

مگر فیمینزم نے سب کچھ چھین لیا — حتیٰ کہ ایک جنازہ دینے والا بھی نہ چھوڑا۔

حمیرا اصغر چلی گئی,
لیکن فیمینزم کی دُھند میں گُم اور لاکھوں قطار میں لگی ہیں اس عارضی زندگی سے لطف کو کشید کرتی,
بس ہمیں تب ہوش آتا ہے،
جب تعفن زدہ لاش دیواروں کو گھورتی رہتی ہے ۔۔۔
"اور دیواریں قہقے لگا کر کہتی ہیں آزادی چاہیے تھی نا؟ لے لو.

Photos from Hmari Zindgi's post 27/05/2025

نہ جانے اللہ پاک کو اسکی کون سی ادا پیاری لگی کہ جہاز کو واپسی لوٹ کر آنا پڑا ، اور کون کہتا معجزوں کا زمانہ اب نہیں رہا معجزے آج بھی ہوتے ہیں ☺️

لبيك اللهم لبيك 💕

زیر نظر تصویر لیبیا سے تعلق رکھنے والا "عامر" نامی شخص کی ہے

یہ شخص اس سال حج کی نیت سے عازم سفر ہوا تو ایئرپورٹ پہ نام میں (القذ اافی) ہونے کے سبب سیکورٹی کلیئرنس نہیں دیا گیا اور جہاز عامر کے بغیر ہی پرواز کر گیا
لیکن کچھ فنی خرابی کے سبب کچھ ہی دیر میں جہاز کو واپس اسی ایئرپورٹ پہ لینڈنگ کرنا پڑی تو ایک بار پھر عامر نے کوشش کی کہ وہ بھی حج بیت اللہ کے لیے جہاز میں سوار ہو مگر پائلٹ نے جہاز کے دروازے کھولنے سے انکار کر دیا اور ٹیکنیکل کلیرنس کے بعد جہاز ایک بار پھر پرواز کر گیا
لیکن ایک بار پھر فنی خرابی کے سبب واپس لینڈنگ کرنا پڑی
عامر نے اس بار پھر سفر کی کوشش کی مگر پھر انکار ہوا
اور جہاز پرواز کر گیا
لیکن تیسری بار پھر فنی خرابی کے باعث جہاز کو واپس لوٹنا پڑا
اس بار پائلٹ نے کہا کہ جب تک "عامر" جہاز میں سوار نہیں ہوتا وہ جہاز نہیں اڑائیں گے
اس بار عامر کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہاز کے مسافروں میں شامل کیا گیا اور جہاز بخیر وعافیت سعودیہ کے ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

زیارت بیت اللہ الحرام کے لیے قبولیت اصل ہے

کچھ لوگ زمین پہ غیر معروف ہیں لیکن عرش پہ معروف و محبوب ہیں

#لبيك
#الحج

08/10/2024

کو چبھتے سوال پر ناز تھا، منہ توڑ جواب آیا تو چیخیں نکل گئیں۔ اب چمونے عالمی مناظرے جیتنے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو جواب دینے کے طریقے بتا اور سکھا رہے ہیں۔
اخے سوال کرنا حق ہے۔ سوال اگر ایجنڈے پر ہو تو یہ حق نہیں بلکہ سازش ہے۔ ہمارا دھندہ ہی سوال اور جواب کا ہے۔ جواب سے پہلے سوال بتاتا ہے کہ کرنے والے کا مقصد کیا ہے۔
تمہارے معاشرے میں اگر سود خوری ہے یا لونڈے بازی ہے تو کیا اس کا حکم اسلام دیتا ہے؟ کیا اس کی وجوہات بیرون ملک سے آیا ایک مبلغ دے گا یا تمہارے باپ دادا دیں گے؟ ان سے پوچھو کہ لونڈے بازی کیوں کرتے ہو؟ ذاکر نائیک کرے گا تو اس سے بھی پوچھ لینا۔
لنڈے کے لبرلز کا خیال تھا کہ ذاکر نائیک اسے تسلیم کر کے اسلام سے جوڑ دے گا۔ کیوں؟ وہ تم جیسے ایک لاکھ کو ایک منٹ میں سمجھنے اور رپلائی کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ اس نے درست کہا کہ اگر تم میں سود خوری اور لونڈے بازی ہے تو تم اسے اسلامی معاشرہ کیسے کہہ سکتے ہو؟
اس نے درست کہا، پہلے سوال درست کرو۔ یہ اسلام سے متعلقہ سوال نہیں۔ یہ تمہارے معاشرے سے متعلقہ ہے۔ اس نے تدبر سے آئینہ دکھایا تو چیخیں نکل گئیں؟

25/09/2024

تصویر میں: ایک شخص نے اپنے ذاتی نقطہ نظر سے اپنا "منصفانہ" حصہ لینے کا فیصلہ کیا، اور اس عمل میں دوسروں کے حصے کو برباد کر دیا... یہ شخص آپ کو قسم دے کر کہے گا کہ اس نے صرف اپنا حق لیا ہے، اور وہ واقعی سچ بول رہا ہو گا، لیکن وہ ان لوگوں میں سے ہے جو فساد پھیلاتے ہیں۔

آپ کو اپنا حق لینے کا پورا حق ہے...
لیکن آپ کو یہ حق نہیں کہ اسے اس طریقے سے لیں جو آپ کے نزدیک منصفانہ ہو اور دوسروں کے حقوق کو نقصان پہنچائے۔

یہی حق کے استعمال میں زیادتی ہے!

Want your business to be the top-listed Media Company in Muscat?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Muscat