Mdk Nepal

Mdk Nepal

Share

Photos from Mdk Nepal's post 26/06/2026

عاشوراء کا توشہ

الحمد للّٰہ رب العالمين، والصلاة والسلام على سيد الأنبياء والمرسلين، أما بعد:

محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا اور عظمت و برکت والا مہینہ ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿إِنَّ عِدَّةَ الشُّهُورِ عِندَ اللَّهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا ... مِنْهَا أَرْبَعَةٌ حُرُمٌ﴾ سورۃ التوبہ: 36
"بے شک اللہ کے نزدیک مہینوں کی تعداد بارہ ہے، ان میں سے چار حرمت والے ہیں۔"

اسی مبارک مہینے میں {جامعہ جویریہ بنت الحارث رضی اللّٰہ عنہا البنات اور معہد المبارک للتحفیظ} کے طلبہ و طالبات کی دینی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ انہیں محرم کے نام پر رائج غیر شرعی رسومات، بدعات اور بے اصل اعمال سے بچاتے ہوئے سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق عاشوراء کے روزوں کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور روزے رکھنے کی ترغیب دی گئی۔

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:
«صِيَامُ يَوْمِ عَاشُورَاءَ أَحْتَسِبُ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهُ» (صحیح مسلم: 1162)
"میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ عاشوراء کا روزہ گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔"
نیز آپ ﷺ نے فرمایا:
«لَئِنْ بَقِيتُ إِلَى قَابِلٍ لَأَصُومَنَّ التَّاسِعَ» (صحیح مسلم: 1134)
"اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو نویں محرم کا روزہ بھی رکھوں گا۔"

اسی سنتِ مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے آج اور گزشتہ روز بروز جمعرات و جمعہ {جامعہ جویریہ بنت الحارث رضی اللّٰہ عنہا البنات اور معہد المبارک للتحفیظ} میں طلبہ و طالبات کے لیے بہترین اور پُروقار سحری و افطاری کا انتظام کیا گیا، جسے عرفِ عام میں "عاشوراء کا توشہ" کہا جاتا ہے۔ طلبہ و طالبات نے نہایت شوق، محبت اور دینی جذبے کے ساتھ روزوں کا اہتمام کیا اور اجتماعی طور پر اس بابرکت عبادت میں حصہ لیا۔

اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى﴾ (سورۃ المائدہ: 2)
"نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو۔"

اس عظیم کارِ خیر میں شریک تمام منتظمین، معاونین، معلمین و معلمات، طلبہ و طالبات اور مخیر حضرات یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی مالی، جسمانی اور فکری خدمات کے ذریعے اس دینی ماحول کو پروان چڑھایا۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ الصَّائِمِ شَيْئًا» جامع الترمذی: 807
"جس نے کسی روزہ دار کو افطار کرایا، اسے روزہ دار کے برابر اجر ملے گا اور روزہ دار کے اجر میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔"

ہم دعا گو ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ اس بابرکت خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام معاونین کے رزق، عمر اور اعمال میں برکت عطا فرمائے، اور {جامعہ جویریہ بنت الحارث رضی اللّٰہ عنہا البنات اور معہد المبارک للتحفیظ} کو علم، عمل، اخلاص اور سنتِ نبوی ﷺ کا مضبوط مرکز بنائے۔
آمین یا رب العالمین

23/06/2026

Most Emotional Hamd from Our Jamia's Student | Udas Dil Ki Dukhi Kahani | Female Version |
Presenting a New Most Emotional Hamd from Our Jamia's Student | Udas Dil Ki Dukhi Kahani | Female Version in Urdu Language with English & Urdu Subtitles which is written by "Saleemullah Safdar" and recited by "Ruqaiya Abul Lais" with his heart touching voice.

Urdu Lyrics:
اداس دل کی دکھی کہانی
غموں میں الجھی ہے زندگانی
فقط تیری یاد میرے مولا
عطا کرے شجر ِجاں کو پانی

اے میرے مولا میں تھک گیا ہوں
نجانے کیوں دور تک گیا ہوں
میری سیاہ شب کو نور کر دے
میں تیری راہ سے بھٹک گیا ہوں

گناہ کے بادل ، دکھوں کے سائے
وہ یادِ عصیاں مجھے ستائے
سکون ِدل اب کہاں سے پاؤں
یہ غم ہر اک پل مجھے رولائے

ہر ایک دنیا کی جھوٹی لذت
بیان کرتی ہے یہ حقیقت
حقیر تر ہے یہ مال و دنیا
حسین تر ہے وہ رب کی جنت

آے میرے مولا سکون عطا کر
کچھ اس طرح کا تو فیصلہ کر
ہر ایک نعمت کہ حوصلہ دے
ہر ایک غفلت میری بھلا کر

آے مولا عزت مآب کر دے
کچھ ایسا میرا حساب کر دے
عدل نہیں، رحمتوں سے اپنے
ہر اک گناہ کو ثواب کر دے

English Lyrics:
The sad story of a sad heart.
Life is tangled in sorrows.
Only your memory, my Lord.
Gives water to my tree of life.

O my Lord, I am tired.
I don't know why I have gone so far.
Lighten my dark night.
I have strayed from your path.

Clouds of sin, shadows of sorrow.
The memory of those sins haunts me.
Where can I find peace of mind now?
This grief makes me cry every moment.

Every false pleasures of this world.
Explains this fact.
Despicable is this wealth and the world.
The Lord's paradise is far more beautiful.

O my lord, give me peace.
Decide something like this.
Every blessing should encourage me.
Forgive me for every negligence.

O my Lord, make me honourable.
Do something like this for me.
Not justice, but with YOUR blessings.
Turn every sin into a reward.

Udas dil ki dukhi kahani
Reham farma karam farma
udas dil ki dukhi kahan emotional nasheed
udas dil ki dukhi kahani attiq ur rehman

Want your business to be the top-listed Media Company in Gaur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Bairiya Rajpur Municipality 9 Bairiya
Gaur
44500