Gidroshia Point Official
14/02/2026
#گوادر ( #گدروشیاپوائنٹ) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گوادر کے جنرل سیکرٹری عبداللہ علی حسن نے مکران کے مایہ ناز کرکٹر حمید بلوچ (گوادر) اور بوہر امان (کیچ) کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کوئٹہ ریجن کی 15 رکنی ٹیم کا حصہ بننے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں عبداللہ علی حسن نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں جگہ بنا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان میں بے پناہ ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حمید بلوچ اور بوہر امان اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف مکران بلکہ پورے بلوچستان کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مکران کے نوجوان کھلاڑیوں میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں اور اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ قومی سطح پر اپنی پہچان بنانے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔
13/02/2026
#نوکنڈی ( #گدروشیاپوائنٹ ) نوکنڈی ایف سی ہسپتال میں اپیننڈکس آپریشن کامیابی سے مکمل تفصیلات کیمطابق عبدالکریم جو نوکنڈی کے رہائشی ہیں جنکا اپیننڈکس کا آپریشن نوکنڈی ایف سی ہسپتال میں کامیابی کے ساتھ انجام پایا اور مریض الحمدللہ صحت یاب ہو گئے ہیں۔ نوکنڈی ایف سی ہسپتال تفتان رائفلز کے بھرپور تعاون سے نوکنڈی اور گرد و نواح کے دور دراز علاقوں کے عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ایف سی بلوچستان اور پاک آرمی کی عوامی خدمت اور تعاون قابل تحسین ہے، جو ہر شہری کی فلاح و بہبود کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے جدید سہولیات دستیاب ہیں اور ہر مریض کو توجہ اور احتیاط کے ساتھ علاج فراہم کیا جاتا ہے۔
10/02/2026
#گوادر( #گدروشیاپوائنٹ)نیشنل پارٹی کسانو کے سنئیر رہنما محمد اقبال نے ھوت عبدالغفور کی ہمشیرہ کے انتقال پر انکے گھر جاکر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محمد اقبال نے مرحومہ کی بلند درجات کیلئے فاتحہ پڑھی اور کہا کہ وہ اور انکا خاندان اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر چیئرمین ناصر رند ، حاجی عبدالباقی رند۔ شہزاد اقبال رند اور دیگر موجود تھے۔
Klikk her for å få din Sponsede Oppføring.
Kontakt bedriften
Telefon
Nettsted
Adresse
Bergen