AFAQI TV

AFAQI TV

Delen

31/12/2023

کھٹی میٹھی یادوں کے ساتھ یہ سال بھی گزر گیا ۔یہ سال 2023ء اس لحاظ سے بہت خوبصورت رہا کہ اس سال پیارے اللہ میاں نے ایک بار پھر اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائی ، نئی دنیا اور نئے افق دکھائے خوشگوار اور غم ناک یادوں کے ساتھ 2023 کا سورج غروب ہوگیا ۔ کچھ بہت پیارے اس سال رخصت ہوئے جن کی یادیں ہمیشہ دل میں رہیں گی ۔ بالخصوص انتہائی شفیق اور مہربان تائی امی اور بہت ہی پیارے دوست ، مربی ، قائد اور بھائی نثار صابر صاحب کی جدائی نے بہت دکھی کیا ۔ ان کے لیے علامہ کے اشعار
مثلِ ایوانِ سحَر مرقد فرُوزاں ہو ترا
نُور سے معمور یہ خاکی شبستاں ہو ترا
آسماں تیری لحَد پر شبنم افشانی کرے
سبزۂ نَورُستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
کل صبح نئی امیدوں اور نئی امنگوں کے ساتھ 2024 کا سورج طلوع ہونے جارہا ہے ۔ اللہ سے دعا گو ہیں اس سال کو ہمارے لیے سلامتی اور خیر و برکت کا باعث بنائے ۔
وطن عزیز پاکسان کے حالات سے دل مغموم رہتا ہے مرحوم احمد ندیم قاسمی کی یہ خوبصورت دعا وطن کے نام

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے
اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال
کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو۔
اس برس جو ہمارے پیارے ہم سے رخصت ہوگئے مالک کائنات ان پر اپنا خصوصی کرم فرمائے کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے ۔ جو بیمار ہیں ان کو شفا ء کاملہ عطا فرمائے ۔ ہمیں انسانیت کی بھلائی کے لیے اپنے حصے کی شمع جلانے کی توفیق عطاء فرمائے آمیں

Thanks Google Photo for the Picture

Wilt u dat uw scholen hét hoogst genoteerde School in Enschede wordt?
Klik hier om uitgelicht te worden.

Type

Telefoon

Adres


Rembrandtlaan
Enschede
7545ZP

Openingstijden

Maandag 09:00 - 17:00
Dinsdag 09:00 - 17:00
Woensdag 09:00 - 17:00
Donderdag 09:00 - 17:00
Vrijdag 09:00 - 17:00
Zaterdag 09:00 - 17:00