Daily Urran News

Daily Urran News

Share

05/10/2022

میرپور(نیوز ڈیسک) ایس پی کوٹلی ریاض مغل کی ستائی خاتون برطانوی نژاد 80 سالہ بیوہ خاتون فرزند بیگم نے کہا ہے کہ ہمیں ایس پی سے جان کا سخت خطرہ ہے آئی جی کو انکوائری کے لیے درخواست دی تھی جو ابھی زیر کار ہے مگر موصوف میڈیا پر آکر سر عام انٹرویو دے رہے ہیں اور کھلے عام دھمکیاں دیکر ہمارے خاندان کو کریمنل ثابت کر رہے ہیں موصوف کے دعوے کی حکام بالا انکوائری کریں کہ اس کے بقول پچپن لاکھ روپے کوٹھی لی تو ہیسے کہاں سے لاے ایک معمولی تنخواہ کا حامل اتنے پیسے کہاں سے لا سکتا ہے؟ مہذب ملکوں میں ہر سروس کے کوڈ آف کنڈکٹ ہوتے ہیں مگر یہاں تو سرعام انٹرویو دیکر ہمیں ہی زیر عتاب لایا جا رہا ہے ہمیں خدشہ ہے کہ ایس پی اپنی خفت مٹانے کے لیے ہمیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر دیگا انھوں نے کہا کہ حکام بالا فوری طور پر نوٹس لیں اور اس معاملے کی مکمل انکوائری کریں اور ایس پی کو انکوائری کے فیصلے تک ڈی سیٹ کیا جاے انھوں نے کہا کہ عمر کے اس حصے میں ذلیل و خوار ہو رہی ہوں مجھے انصاف مہیا کیا جاے

02/10/2022

میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ جنرل اجلاس کا میرپور کے مقامی ہوٹل میں انعقاد۔
نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔سابق صدور اور جنرل باڈی ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت۔
تفصیلات کے مطابق میرپور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا سالا نہ جنرل اجلاس میرپور کے ایک مقامی ہوٹل میں جمعہ کی رات انعقاد پذیر ہوا جس میں سابق صدور جناب چوہدری محمد سعید، جناب چوہدری جاوید اقبال،جناب ذولفقار عباسی، جناب عظیم مشتاق، جناب چوہدری غلام مرتضیٰ، جناب سہیل شجاع مجاہد سمیت سبکدوش ہونے والے اور نو منتخب ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض قائمقام سیکرٹری جنر ل نشاط احمد نے ادا کیے۔ جناب صابر حسین شاہ صاحب نے صدر، چوہدری کاشف نذیر بجاڑ نے سینئر نائب صدر اور راجہ محمد اشفاق رٹوی نے نائب صدر میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چارج لے لیا۔سبکدوش ہونے والے صدر نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ نو منتخب صدر جناب صابر حسین شاہ صاحب نے اجلاس سے خطاب کیا اور اپنے مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ جناب صابر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مستقبل میں اپنے سینئرز سابق صدور کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان سے راہنمائی لے کر بزنس کمیونٹی کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں آزاد کشمیر کی بزنس کمیونٹی اور انڈسٹری کو بے شمار مسائل کا سامناہے جسے ہم دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ جناب صابر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر لوکل انتظا میہ سے مسائل حل ہو سکتے ہوئے تو ان سے بھی بات کریں گے اور بزنس کمیونٹی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔اگر وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعظم پاکستان سے بات کرنے کی ضرورت ہوئی تو ان سے بھی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے بات کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کے معاملات ہیں، ڈرائی پورٹ کا معاملہ ہے، اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔ ہم تمام سابق صدور کی راہنمائی سے ان مسائل کے مستقل حل کے لیے کوششیں کریں گے۔
اجلاس سے سابق صدور نے بھی خطاب کیا جن میں جنا ب چوہدری محمد سعید، جناب چوہدری جاوید اقبال،جناب ذولفقار عباسی، جناب عظیم مشتاق، جناب چوہدری غلام مرتضیٰ، جناب سہیل شجاع مجاہد اور نو متخب صدر جناب صابر حسین شاہ صاحب کو صدر بننے پر مبارکباد دی اور تعریف کی کہ آپ نوجوان ہیں اور باصلاحیت بھی ہیں اور امید ظاہر کی کہ جناب صابر حسین شاہ صاحب میرپور چیمبر کی بہت اچھے طریقے سے نمائندگی کریں گے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کا تدارک کریں گے۔ اجلاس میں میرپور چیمبر کے نائب صدر ملک اظہر کی حادثاتی موت پر ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر ممبران مجلس عاملہ میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے اور چیمبر کے سٹاف اور عہدیداران کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

02/10/2022

میرپورسی آئی اے سٹاف کی شاندار کارروائی ملزم گرفتار، ہیرون برآمد ، مقدمہ درج
میرپور (اڑان نیوز، اویس اسلم مغل) ایس ایس پی میرپورراجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پرانسپکٹر رضوان ملک کی ہمرا , ہمراہ وقار امین Si، محمد اصف IHC،نزاکت DFC،طاہر شمیم DFC ندیم مغل نے فٹ بال چوک میرپور میں تگڑی کاروائی کرتے ہوئے محمد شبیر ولد عبدالکریم قوم ملک ساکن وارڈ نمبر 19 سنگوٹ تحصیل و ضلع میرپورکو گرفتارکر لیا، ملزم کے قبضے سےہیرون برآمد ،عوام کی جانب سے پولیس کی ان عناصر کیخلاف کاروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ،

Want your restaurant to be the top-listed Restaurant in Marka?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address


Amman
Marka
161616