Islamic knowledge 110

Islamic knowledge 110

Share

28/04/2022

Abbasع it will be against the honour😌
By drinking water, there won't be faithful lness anymore.💔

09/03/2022

*اس کا نام عبدالله تها . .*
شہر میں وه "عبدالله دیوانہ" مشہور تها اور سب لوگ اس کو پہچانتے تهے!

عبدالله کے ساتھ مالی مسئلہ تها اور
اس کی زوجہ بهی‌ اسی کی طرح تهی ... اس کی مالی حالت بهی ٹھیک نہیں تهی-،
بہت مشکل سے اپنا اور اپنی زوجہ کا پیٹ بهرنے کی حد تک کماتا تها-

"عبدالله دیوانہ" جس شہر میں رہتا تها اس شہر میں ایک انجمن‌ تهی- اور
ہر ہفتہ کسی ایک ممبر کے گهر وه انجمن مجلس کرتی تهی-
لیکن نہیں معلوم کیسے اور کہاں سے جہاں انجمن‌ ہوتی وہیں "عبدالله دیوانہ" بهی پہنچ جاتا. .

ايک رات انجمن کے صدر نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتہ جو بهی اپنے گهر پروگرام کرانا چاہے وه اعلان کردے-

لوگوں نے دیکها "عبدالله دیوانہ" صدر کے پاس گیا صحیح طریقہ سے بات نہیں کرپارہا تها

اپنی زبان میں کہا . . . *حسین حسین خونه ما💔* *ہمارے گهر حسین حسین💔*

ساری انجمن‌ حیرت میں تهی اور
کہا: *عبدالله تم تو اپنا اور اپنی بیوی کا خرچہ مشکل سے نکال پاتے ہو گهر میں مجلس کا پروگرام، تو خرچہ کہاں سے آئیگا . . !*

"عبدالله دیوانہ" رنجیده ہوگیا اور رونے لگا اس کا سارا چہرا آنسوؤں سے بهیگا ہوا تها...
اور وه روتے ہوئے کہرہا تها؛ *حسین حسین خونه ما💔. .*
*خونه ما 💔💔*

بہت زیاده رونے اور اصرار کرنے کے بعد قبول کرلیا گیا کہ:،
*حسین حسین خونه عبدالله باشه . .* *عبدالله کے گهر حسین حسین ہو*

عبدالله اپنے گهر آگیا
اور بیوی کو بتایا، بیوی آگ بگولہ ہوگئ اور کہا: عبدالله تیرے پاس ایک چائے کے پیسے تو ہیں نہیں گهر بهی کرائے کا ہے ... !!
*چجوری حسین حسین خونه ما باشه* *ہمارے گهر کس طرح حسین حسین ہوگا* . .
عبدالله‌ کی پٹائی کردی بیوی نے ..
اور کہا: عبدالله میں کچه نہیں جانتی اگلے ہفتہ تک تم کام کرکے مجلس کا سارا خرچہ جمع کروگے . .
ورنہ میں تمہیں گهر سے نکالدونگی

عبدالله مان گیا
وه شہر میں مشہور تها، اسے کوئی بهی‌ کام نہیں دیتا تها جہاں بهی‌ جاتا لوگ منع کردیتے اور وه کہے جارہا تها: *حسین حسین قراره خونه ما باشه💔 . .* *حسین حسین ہمارے گهر آئیں گے*

پہلا دن گزرا، دوسرا دن گزرا ... یہانتکہ مجلس کا دن آگیا
اس کی بیوی نے کہا: عبدالله تمہاری مہلت‌ ختم ہوگئی اور ایک پیسہ بهی‌ تم نہیں لائے
رات تک وقت اور ہے اگر تم پیسے لے آئے تو لے آئے نہیں لائے تو میں تمہارے اور انجمن‌ کے لئے دووازه نہیں کهولونگی. .

"عبدالله دیوانہ" گهر سے چلاگیا بےتحاشا رورہا تها اور کہہ رہا تها: *حسین حسین خونه ما💔💔💔*
چلاگیا؛ اور شہر سے باہر نکل گیا
شہر سے باہر ایک شخص کو دیکها

اس شخص نے سلام کیا اور کہا عبدالله کہاں؟ *مگه قرار نبود حسین حسین خونه شما باشه ؟!* *مگر طے نہیں ہوا تها تمہارے گهر حسین حسین ہو*

عبدالله دیوانے کو رونا آگیا اور اس نے سب بتادیا . . .

عبدالله کی بات سن کر اس شخص نے کہا فرش والے بازار میں حاج اکبر کے پاس جاؤ اور
کہنا یابن الحسن نے تمہیں سلام کہا ہے اور کہا ہے میری امانت تمہیں دیدیں، تم اس امانت کو بیچ دو، اور گهر میں "حسین حسین" کا خرچ دیدو💔

یہ سنتے ہی عبدالله ہنسنےلگا اور فرش والے بازار کی طرف دوڑ لگادی

راستے میں جو بهی اسے ملتا اس سے کہتا *حسین حسین خونه ما . . خونه ما💔*

حاج اکبر کی دکان پر پہنچ گیا اور بولا
*یابن الحسن نے سلام کہا ہے اور کہا ہے میری امانت دیدو!*

حاج اکبر کا دماغ بهک سے اڑگیا وه عبدالله دیوانے کو پہچانتے تهے

انہیں رونا آگیا عبدالله کی آنکھوں کو چوما عبدالله ... !!!
اور
یابن الحسن کی امانت عبدالله کو دیدی
عبدالله‌ چلاگیا امانت بازار میں بیچی. اس پیسے سے دوسرے 100 اور *حسین حسین* کے پروگرام کا خرچہ دیا جاسکتا تها. .

ہنستا ہوا گهر کی طرف دوڑا الله جانے رورہا تها، ہنس رہا تها کہہ رہا تها *حسین حسین خونه ما 💔*

گهر پہنچا رات ہوچکی تهی . .
دیکها انجمن کے خادموں نے گهر کو مجلس کے لئے تیار کرلیا ہے
عبدالله کی بیوی گئی چائے اور دوسری چیز لے آئی
کیا انجمن‌ اور کیا مجلس ہوئی اس رات💔

جی ہاں اس رات عبدالله دیوانے کے گهر میں مجلس کے پروگرام کا خرچہ یابن الحسن نے دیا

خود عبدالله تو متوجہ نہیں ہوا
لیکن اب عبدالله دیوانہ نہیں تها، خوب اچهی طرح بات کررہا تها
آخر یابن الحسن کو اس نے دیکها تها
🌹
دل چاہتا ہے کہوں مولاحسین آپ کو عبدالله کا خیال تها
آپ کو معلوم تها عبدالله کے پاس مجلس کے لئے پیسے نہیں ہیں
اور اس طرح اس کا خیال رکها
مولا آپ کو اپنے نوکروں کا بهی‌ خیال ہوگا آپ کی زیارت کے لئے ان کے دل بیچین ہیں مولا 💔 ...

*مولا کیا ایسا ہوسکتا ہے ایک رات "حسین حسین" بین الحرمین میں ہو ؟!*

مولا میرے درد کی دوا ہوسکتی ہے میں بهی‌ آجاؤں حرم💔
یا مولا بہت سے عاشقوں کے دل کربلا کی زیارت مانگ رہے ہیں لیکن......نہیں ہے ان کے پاس، آپ خود عبدالله دیوانے کی طرح ان کے زیارتی سفر کا انتظام کردیجیے ... آپ کی مادرگرامی کا واسطہ مولا
💔😭😭
*جو بهی‌ اس تحریر کو پڑهے اور رونا آجائے تو امام زمانہ عج کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا کرے اور اس کا ثواب مرحومین مؤمنین و مومنات کو ہدیہ کردے- 🌹*

Want your school to be the top-listed School/college in Najaf?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Najaf
Najaf