Shaykh Hami
19/06/2026
دار العلوم سید علی عالی بلخی پکھرپورہ میں آتشزدگی پر امیر کاروان کا اظہارِ رنج؛
رب العالمین کی آزمائش پر ثابت قدمی راسخ الایمانی کی دلیل (علامہ حامی)
دار العلوم سید علی عالی بلخیؒ واقع پکھرپورہ میں حالیہ آتشزدگی کے المناک حادثہ پر کاروان اسلامی انٹرنیشنل کے امیر علامہ ڈاکٹر غلام رسول حامی نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس حادثہ کو اللہ تعالیٰ کی آزمائشوں میں سے ایک آزمائش قرار دیتے ہوئے متعلقہ تمام افراد سے صبر و استقامت کی تلقین کی ہے۔ اپنے پیغام میں علامہ حامی نے کہا کہ اس دردناک واقعےسے نہ صرف ایک وسیع املاک کا شدید نقصان ہوا ہے بلکہ ادارۂ مذکور میں زیرِ تعلیم سینکڑوں طلباء کی تعلیم و تربیت متاثر ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ علامہ حامی نے اس ضمن میں مثبت خیالات کو ترجیح دینے اور اللہ تعالیٰ کی مرضی پر راضی رہنے کا پیغام دیا اور کہا کہ مصائب پر صبر کرنا ہی اہلِ ایمان کی پہچان ہے۔ علامہ موصوف نے اسی تعلق سے کہا کہ تحریک کاروان اسلامی اللہ تعالیٰ کی مدد سے اور اہلِ دل عوام الناس کے بھرپور تعاون سے مذکورہ تعلیمی ادارے کو ازسرِنو تعمیر کرنے کا عزم رکھتی ہے اور عنقریب اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے مذکورہ ادارہ میں زیرِ تعلیم طلباء و مدرسین کو ادارہ کی نئی تعمیر و مرمت تک دار العلوم جامعہ قادریہ واقع مرشد نگر ترگام سمبل میں تعلیمی امور کے لیے رہائش پذیرہونے کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ جامعہ قادریہ میں ان کے لیے معقول انتظامات کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ طلباء کی تعلیم کسی بھی طرح مفلوج نہ ہو سکے۔
Hussaini Hone Ke Liye Zulum Sehna Padta Hai
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the public figure
Telephone
Website
Address
Srinagar
190012