Paighaam The Message
قصبہ تارتھپورہ میں کرالپورہ روڈ پر پہلی بار تانبہ سٹور کا ہوا افتتاح۔
افتتاحی تقریب میں مقامی لوگوں کے علاوہ کئ سیاسی وسماجی کارکنان نے بھی شمولیت اختیار کی۔
کپواڈہ21مئ/پیرزادہ الرشید+الطاف بڑھانہ۔
ضلع کپواڈہ کے قصبہ تارتھپورہ میں پہلی بار تانبہ سٹور کاہوا افتتاح ۔تفصیلات کے مطابق قصبہ تارتھپورہ میں پہلی بار بٹ تانبہ سٹور کا افتتاح ہوا ۔اس تقریب میں بازار کمیٹی تارتھپورہ کے علاوہ مقامی لوگوں اور کئ سیاسی وسماجی ورکران نے بھی شمولیت اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ قصبہ تارتھپورہ میں اس طرح کے تجارتی یونٹ کا قیام ایک خوش آئند قدم ہے کیونکہ قصبہ تارتھپورہ میں کوئی بھی تانبہ دکان نہیں تھا جس کی وجہ سے علاقہ رامحال تارتھپورہ کے لوگوں کو تانبیے کے برتن خریدنے کیلئے دیگر قصبہ جات کا رخ کرنا پڑتا تھا ۔تاہم اب ایک تعلیم یافتہ نوجوان ثاقب حسن بٹ نے قصبہ تارتھپورہ میں تانبے کا دکان قائم کر کے ایک اچھا کام انجام دیا ہے اس دوران علاقہ رامحال کے کئ نوجوان تاجران نے ایسے اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا تجارتی میدان میں آنا قابل فخر ہے اور جو نواجوان گھروں میں بند کمروں میں نوکریوں کے انتظار میں بیٹھیے ہیں انکو بھی چاہے کہ وہ گھروں سے نکل کر اپنا چھوٹا بڑا کاروبار چالو کریں اور اپنے آپ کو فضول زہنی تناو سے آزاد کریں ۔انہوں نے مذید بتایا کہ کوئی بھی کام چھوٹا بڑا نہیں ہے اور نہ ہی کسی بھی کام میں کسی قسم کی شرمندگی کا کوئی اطلاق ہے بلکہ تجارت میں کوشش کریں باقی انجام اللہ تعالیٰ کے سپرد کریں وہی سب کا مالک ہے اور ہر کسی کو بڑی ترقی سے نوازتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ انسان گھر سے نکل اپنے روزگار کے مواقعے تلاش کریں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج جن کو ہم بصورت بڑے کارخانہ دار کے طور پر دیکھتے ہیں انہوں نے بھی پہلے چھوٹے یونٹوں سے شروعات کی ہے اور اب آسمان کی بلندیوں کو چھورہے ہیں ۔اس موقع پر بٹ کاپر سٹور چالو کرنے والے نوجوان ثاقب حسن بٹ نے علاقہ رامحال کے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ دیگر قصبہ جات کے بجائے ان کے کاپر سٹور پر تشریف لائیں اور مناسب نرخوں پر تانبے کے تمام اقسام اور جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ برتن حاصل کریں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تانبے کی ریٹ کہیں پر بھی مختلف نہیں ہوتے ہے اسلے علاقہ رامحال کے عوام کو کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے تاکہ وہ قیمتوں میں فرق کی لالچ میں اپنا قیمتی وقت اور پیسہ جو کہ بصورت کرایہ خرچ ہاتا ہے ذایع نہ کریں بلکہ انکے سٹور پر تشریف لاکر بذات خود مشاہدہ کریں ۔
واضع رہے بٹ کاپر سٹور نزدیک شمفوڈ لیٹل اسٹار پبلک اسکول کرالپورہ روڈ ۔مزید جانکاری کیلے درجہ زیل فون نمبرات پر بھی رابطہ قائم کرسکتے ہیں
Advocate Mohammad Yaseen Bhat Addresses Mother’s Day Gathering.
علاقہ رامحال کی سرزمین تمام تر میوجات کو اگانے کیلے مناسب زمین ہے۔
اس علاقے کی آراضی کافی زرخیز ہے جس پر کسی بھی قسم کے پھل اگانے کی بھر پور صلاحیت موجودہے۔ (ہاڈینسٹی باغ مالک ارشاد احمد میر )
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Srinagar