Khateeb-e-Azam Academy
24/05/2026
Jamia Hamidia Ashrafia Hasan-Ul-Uloom, Sambhal
22/05/2026
13/04/2026
Sunnat Ke Mutabiq Daarhi Ek Mutthi Ho!
20/03/2026
🌹URS-E-KHATEEB-E-AZAM-E-HIND🌹
BAHOT MUBARAK HO! – 29 RAMZAN
07/02/2026
15 شعبان المعظّم، سلطان العارفین، أکبر المشائخ، أعظم الأولیاء، حضرت سیّدنا شیخ با یزید بسطامی علیه الرّحمة کا یومِ وصال ہے۔ آپ کا شمار جماعتِ اولیائے کرام کے سرداران میں ہوتا ہے۔ اسمِ گرامی طیفور بن عیسیٰ تھا، مگر کنیت سے معروف ہوئے۔ ولادتِ با سعادت 188ھ میں صوبۂ سمنان، ایران کے شہر بِسطام میں ہوئی۔ آپ کا عہدِ مبارک إمام المسلمین حضرت سیّدنا امام جعفرِ صادق علیه الرّحمة کے زمانے سے بعد کا ہے، تاہم آپ ان کے خلفائے عظام میں شمار ہوتے ہیں کہ انہوں نے آپ کی روحانی طور پر تربیت فرمانے کے بعد آپ کو خلافت و اجازت سے نوازا۔ رئیس الصّوفیاء حضرت سیّدنا شیخ ثوبان ذو النّون مصری علیه الرّحمة آپ کے رفیقِ مکرّم تھے۔ سیّد الطّائفة حضرت سیّدنا شیخ جنید بغدادی علیه الرّحمة نے آپ کے بارے میں فرمایا: "با یزید ہمارے در میان اس طرح ہیں جس طرح فرشتوں کے در میان جبرائیل۔"¹ منقول ہے کہ جب آپ نماز پڑھتے تو الله کریم کے خوف کے سبب آپ کے سینے کی ہڈیوں سے چرچراہٹ کی آواز نکلتی تھی، یہاں تک کہ لوگ اس آواز کو سنتے تھے۔² آپ کا فرمان ہے: إِذا رَأَيْتُمُ الرَّجُلَ قَدْ أُعْطِيَ مِنَ الْكَرَامَاتِ حَتّىٰ يَرْتَفِعَ فِي الْهَواءِ، فَلا تَغْتَرُّوا بِهٖ حَتّىٰ تَنْظُرُوا كَيْفَ تَجِدُونَهُ عِنْدَ الْأَمْرِ وَ النَّهْيِ، وَ حِفْظِ الْحُدُودِ، وَ الْوُقُوفِ عِنْدَ الشَّرِيعَةِ. (ترجمہ:) "اگر تم کسی شخص کو دیکھو کہ اسے اس قدر کرامات سے نوازا گیا ہے کہ وہ ہوا میں اڑنے لگا ہے، تو اس سے دھوکا نہ کھانا جب تک کہ یہ نہ دیکھ لو کہ وہ امر و نہی کی پا بندی، حدود الله کی حفاظت، اور شریعت پر استقامت میں کیسا ہے۔"³ زاھد الکبیر حضرت سیّدنا امام احمد بن خضرویہ علیه الرّحمة آپ کے تلمیذِ جلیل تھے۔ 261ھ میں تہتّر برس کی عمر پا کر وصال فرمایا۔ بوقتِ وصال زبانِ حق ترجمان پر "الله الله" جاری تھا۔ آپ کا مزارِ شریف بسطام میں مرکزِ انوار و تجلّیات ہے۔ الله کریم اپنے اس پیارے کے صدقے ہم سب پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے۔
حوالہ جات:
1) تذکرۃ الأولیاء از محمّد فرید الدّین عطّار، صفحہ 129، بابِ چہار دہم، ذکرِ با یزید بسطامی
2) تذکرۂ مشائخِ نقش بندیہ از محمّد نور بخش توکّلی، صفحہ 65، سلطان العارفین ابو یزید طیفور بن عیسیٰ بسطامی
3) البداية و النّهاية لإبن كثير، جلد 11، صفحہ 35، ثمّ دخلت سنة إحدیٰ و ستّين و مائتين، أبو يزيد البسطامي
27/12/2025
🌹URS-E-KHWAJA MUBARAK HO!🌹
23/12/2025
22 to 27/12/2025 / 1 se 6 Rajab 1447 Hijri
🌹URS-E-KHWAJA-E-HIND KA AAGHAAZ🌹
Follow– Jamia Hamidia Ashrafia Hasan-Ul-Uloom, Sambhal
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the place of worship
Telephone
Address
Jama Masjid Road
Sambhal
244302
Opening Hours
| Monday | 8am - 1pm |
| 5pm - 9pm | |
| Tuesday | 9am - 1pm |
| 5pm - 9pm | |
| Wednesday | 9am - 1pm |
| 5pm - 9pm | |
| Thursday | 9am - 1pm |
| Saturday | 9am - 1pm |
| 2pm - 3pm | |
| Sunday | 9am - 1pm |
| 2pm - 3pm |