Mohammadiya Masjid Raver
14/02/2026
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
امید کرتا ہوں کہ جملہ احباب بخیر ہونگے....
الحمدللہ بڑی خوشی و مسرت کے ساتھ آپ اخوان کو اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ محمديه مسجد و مدرسہ اہل حدیث راویر جلگاؤں مہاراشٹرا میں 13/02/2026 بعد نماز جمعہ پہلا دستاربندی پروگرام منعقد ہوا جس میں کہ ہمارے امام و خطیب حافظ نورایمان سلفی صاحب حفظہ اللہ کے فرزند ارجمند حافظ محمد انس سَلَّمَهٗ نے اللہ ربّ العزت کے فضل و کرم اور آپ اخوان کی دعا کی برکت سے محض *دس سال* کی عمر میں تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی...........
اس موقع سے مقامی جمعیت اہل حدیث راویر کے امیر شیخ عابد صاحب حفظہ اللہ نے اپنے دست شفقت سے دستاربندی کی اور اسی طرح سے مقامی جمعیت اہل حدیث راویر کے ناظم شیخ تنویر صاحب حفظہ اللہ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے سند پیش کءے اور مقامی جمعیت اہل حدیث راویر کے ذمہ داران شیخ نعیم صاحب اور شیخ شاہ رخ صاحب نے اپنے اپنے دست شفقت سے مقدس کلام قرآن کریم تفسیر آسان قرآن اور دیگر دینی کتابیں جمعیت کی جانب سے تحفہ عطا کءے اور اس کے علاوہ ناظرین و سامعین نے بھی الحمدللہ انفرادی طور سے حافظ محمد انس سَلَّمَهٗ کو انعامات سے نواز کر ہمت افزائی فرمائی
ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ ربّ العالمین اس طالب علم کو سوارنے میں جن جن احباب نے محنت کی ہیں اللہ رب العالمین قبول فرماکر آخرت کے لئے صدقہ ء جاریہ بنائے اور ساتھ ہی ساتھ یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ اللہ ربّ العالمین اس طالب علم کو امت کے لئے دین اسلام کا داعی عالم باعمل بنائے 🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻🤲🏻 آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Address
Eidgah Road Millat Nagar Raver
Raver
425508