shakeel Raza qadri

shakeel Raza qadri

Share

17/05/2026

ارشادِ باری تعالٰی ہے

اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَیَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمٰنُ وُدًّا
ترجمہ :بیشک وہ جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے عنقریب رحمٰن ان کے لیے محبت پیدا کردے گا۔(پ16،مریم:96)

اس آیت کی تفسیر میں اکثر مفسرین نے بخاری شریف کی یہ حدیث نقل کی ہے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتےکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب اللہ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل علیہ السلام کو آواز دیتا ہے کہ اللہ فلاں بندے سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو۔ جبرائیل علیہ السلام بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، پھر وہ تمام آسمان والوں میں آواز دیتے ہیں کہ اللہ فلاں بندے سے محبت کرتا ہے۔ تم بھی اس سے محبت کرو۔ پھر تمام آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ اس کے بعد وہ زمین میں بھی (اللہ کے بندوں کا) مقبول اور محبوب بن جاتا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث:6040]

16/05/2026

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Poonch?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Poonch