Poonch Updates
02/06/2026
منشیات کے خلاف جنگ میں عوامی شمولیت ناگزیر، تمام طبقات متحد ہو کر کردار ادا کریں
پونچھ میں 100 روزہ نشہ مکت ابھیان کے سلسلے میں اہم اجلاس، مذہبی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی
پونچھ/یکم جون/ ماجد چوہدری
100 روزہ ’’نشہ مکت ابھیان‘‘ کے تحت ضلع پونچھ میں منشیات کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے اور عوامی بیداری کو فروغ دینے کے مقصد سے ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں و کشمیر، ہروِندر سنگھ (آئی اے ایس) کی صدارت میں ڈاک بنگلہ پونچھ کے کانفرنس ہال میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اشوک کمار شرما نے شرکاء کو ضلع بھر میں جاری 100 روزہ نشہ مکت ابھیان کے مقاصد، سرگرمیوں اور عمل درآمد کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور معاشرے کو نشہ سے پاک بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر بیداری پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں ممتاز شہریوں، مذہبی رہنماؤں، سماجی تنظیموں کے نمائندوں، ضلعی افسران اور دیگر متعلقہ فریقین نے شرکت کی اور منشیات کے خلاف مہم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ ہروِندر سنگھ نے کہا کہ منشیات کی لت معاشرے کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سرکاری اداروں، مذہبی رہنماؤں، تعلیمی اداروں، سماجی تنظیموں اور خاندانوں کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے تمام شرکاء پر زور دیا کہ وہ ’’نشہ مکت ابھیان‘‘ کے سفیر بن کر اپنے اپنے علاقوں میں بیداری پیدا کریں اور نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف یہ مہم محض ایک سرکاری پروگرام نہیں بلکہ ایک سماجی تحریک ہے جسے کامیاب بنانے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔
ہروِندر سنگھ نے مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر آ کر معاشرے کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کریں، نوجوانوں کی رہنمائی کریں اور منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی نشاندہی میں انتظامیہ کا تعاون کریں تاکہ ایک صحت مند اور نشہ سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔
اجلاس کے دوران مذہبی رہنماؤں نے یقین دلایا کہ وہ مذہبی اجتماعات، خطبات اور دیگر سماجی پلیٹ فارمز کے ذریعے منشیات مخالف پیغام کو عام کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ممتاز شہریوں نے بھی قیمتی تجاویز پیش کرتے ہوئے اس مہم کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے لیے مکمل تعاون کا عہد کیا۔
ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نے سول سوسائٹی اور کمیونٹی لیڈروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے آگاہ کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے مسلسل اور مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ شفقات حسین بھٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفیٰ ملک سمیت مختلف محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔
Divya Rana highlights new J&K recruitment rules: no new posts, vacancies only via JKSSB/JKPSC.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
POONCH CITY
Poonch
185101