Jamat Raza e Mustafa Chopda M.H
21/03/2026
عید الفطر مبارک!
الله تبارک وتعالیٰ کا بے پایاں فضل و کرم ہے کہ اس نے ہمیں اپنے پیارے حبیبِ کریم ﷺ کے صدقے ایک بار پھر رمضان المبارک کے بعد عید الفطر کی عظیم نعمت سے نوازا۔ یہ دن صرف خوشی کا نہیں بلکہ شکر، عبادت اور بندگی کا دن ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس مبارک موقع پر اپنے ربِ کریم کا دل و جان سے شکر ادا کریں اور اپنی زندگی کو اس کی اطاعت کے سانچے میں ڈھالنے کا عزم کریں۔
عید کی حقیقی خوشی اسی وقت مکمل ہوتی ہے جب ہم اپنے فرائض و واجبات کی پابندی کے ساتھ نوافل اور ذکر و اذکار کا اہتمام کریں۔ اپنی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے غریبوں، مسکینوں اور سفید پوش افراد کو ضرور شامل کریں، کیونکہ یہی سنتِ نبوی ﷺ اور حقیقی اخوتِ اسلامی کا تقاضا ہے۔
اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور احباب سے محبت و خلوص کے ساتھ ملیں، اور اگر دلوں میں کوئی رنجش یا ناراضگی ہو تو اس بابرکت موقع کو غنیمت جان کر معاف کرنے اور صلح کرنے میں پہل کریں، تاکہ الله اور اس کے رسول ﷺ کی رضا حاصل ہو۔
الله تعالیٰ اس عید کو ہمارے لیے دائمی خوشیوں، رحمتوں اور مغفرت کا ذریعہ بنائے۔ الله کریم تمام مظلوم مسلمانوں کی مدد فرمائے، جہاں کہیں بھی وہ ظلم و ستم کا شکار ہیں، ان کی حفاظت فرمائے، ان کے دکھ درد دور فرمائے اور انہیں عزت و غلبہ عطا فرمائے۔ الله تعالیٰ مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق نصیب فرمائے اور انہیں ہر ظالم و جابر کے مقابلے میں سربلندی اور کامیابی عطا فرمائے۔
آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال و الصیام و القیام
فقیرمحمد عسجد رضا خان قادری غفرلہ
یکم شوال المکرم ۱۴۴۷ھ
مرکز اہلسنت بریلی شریف
Join the Official WhatsApp Channel of Huzur Qaid-e Millat: www.muftiasjadraza.com/join
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the place of worship
Telephone
Website
Address
Momin Ali Near Datar Circle
Chopda
425107