Info Time
25/02/2026
بھکر میں خودکش حملہ: کیا خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی شدت پسندوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے
فغانستان کے ساتھ کشیدہ حالات کے بعد پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں حملوں میں اضافہ تو دیکھا ہی گیا تاہم ایک عرصے بعد صوبہ پنجاب میں بھی خود کش حملہ ہوا۔ اس سے پہلے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی حالیہ عرصے میں دو بڑے حملے ہو چکے ہیں۔
صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں منگل کی شام ایک چیک پوسٹ پر خود کش حملہ بظاہر خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں ہونے والے حالیہ حملوں کا تسلسل ہے۔ گذشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ اور بھکر کے حملوں میں ایک ڈی ایس پی سمیت 9 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر ہلاک ہوئے ہیں۔
ان حالیہ حملوں میں شدت پسندوں کی جانب سے زیادہ جانی نقصان کے لیے مختلف منصوبہ بندی نظر آئی، جس میں ایک دھماکے کے بعد ایمبولینس اور زخمیوں کو لے جانے والی گاڑیوں پر حملے کیے گئے۔
اگر ہم خیبر پختونخوا میں گذشتہ چند روز یعنی 16 فروری سے 24 فروری تک ہونے والے حملوں کو دیکھیں تو یہ تواتر سے کیے جا رہے ہیں۔ باجوڑ میں ملنگی چیک پوسٹ پر حملہ، اس کے بعد بنوں میں لیفٹیننٹ کرنل کے قافلے پر حملہ، کرک میں کواڈ کاپٹر سے فیڈرل کانسٹبلیری کے قلعے پر حملہ، کوہاٹ میں تحصیل لاچی کے علاقے شکر درہ میں پولیس پر حملہ اور بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر حملہ شامل ہیں۔
( )
• #دہشتگردی ( )
• #پنجابسیکیورٹی ( )
• #خیبرپختونخوا ( )
• ( )
•
• ( )
• ( )
• ( )
• ( )
22/02/2026
ٹی 20 ورلڈ کپ: کیا پاکستان اور انڈیا سیمی فائنل اور فائنل میں مدِمقابل آ سکتے ہیں؟
ی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ کی تصویر تو واضح ہو گئی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا میگا ایونٹ میں انڈیا اور پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔
جی ہاں، دونوں ٹیمیں سیمی فائنل یا فائنل میں مدِمقابل آ سکتی ہیں لیکن اس کے لیے سپر ایٹ مرحلے میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی کا عمل دخل ہو گا۔
سپر ایٹ مرحلے کے میچز کا آغاز 21 فروری یعنی آج ہو رہا ہے، جس کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدِمقابل ہوں گی۔ سپر ایٹ میں لیگ میچز کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں شامل ہیں، ان آٹھ ٹیموں کو چار، چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جو ایک دوسرے کے خلاف تین، تین میچز کھیلیں گی۔
سپر ایٹ کے گروپ ون میں انڈیا، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ مدِمقابل ہوں گی۔
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
•
20/02/2026
ٹرمپ کے عالمی ٹیرف کالعدم قرار- امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ-
امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹرمپ کے عالمی
ٹیرف کالعدم قرار دیے جانے کے بعد عالمی تجارت اور امریکی معیشت پر اس کے اثرات پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
ممکنہ نتائج میں:
• عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ
• امریکہ اور چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تبدیلی
• درآمدی اشیا کی قیمتوں میں کمی یا استحکام
• امریکی صنعتی شعبے پر دباؤ
یہ فیصلہ نہ صرف امریکی سیاست بلکہ عالمی معیشت پر بھی دور رس اثرات مرتب کر سکتا ہے
18/02/2026
آسٹریلیا کے دورے کے دوران پاکستانی ہاکی ٹیم کے حالات پر سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ ٹیم کے کپتان نے بیان دیا کہ “آسٹریلیا میں برتن دھونے اور صفائی کرنے کے بعد کھلاڑیوں نے کیا پرفارم کرنا تھا؟”
اس بیان نے کھیلوں کے حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کپتان کے مطابق کھلاڑیوں کو غیر پیشہ ورانہ حالات کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ دوسری جانب کوچ نے اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر قومی کھلاڑیوں کو بنیادی سہولیات ہی میسر نہ ہوں تو وہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام کیسے روشن کریں گے؟ 🇵🇰
قومی کھیل ہاکی پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں یہ صورتحال تشویشناک ہے۔ کیا متعلقہ حکام اس معاملے کا نوٹس لیں گے؟
آپ کی رائے کیا ہے؟ کیا قومی کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں؟ 👇
Click here to claim your Sponsored Listing.
Contact the public figure
Website
Address
Manchester