Fitrat Kay Rang

Fitrat Kay Rang

Share

16/03/2026

‏*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

آج 26 رمضان المبارک ہے 27 ویں کی شب ہے اور پیارے پیغمبر جناب محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا لیلۃ القدر کو آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو یقینا یہ آج کی رات اسی لیلۃ القدر کی راتوں میں سے ایک رات ہے اس رات میں ہم اللہ تبارک و تعالی سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعا کرتے ہیں اللہ تبارک و تعالی آپ کو اور آپ کی پوری فیملی کو دین اسلام کی سمجھ نصیب فرمائے دین اسلام کی فکر نصیب فرمائے اور دین اسلام کے اوپر چلنے والا بنائے اور اللہ تبارک و تعالی ہم سب کے تمام گناہوں کو معاف فرما کر نیکیوں میں بدل دے وہ گناہ جو ہم نے جان بوجھ کے کیے وہ گناہ جو ہم نے انجانے میں کیے یا وہ گناہ جس کو ہم گناہ سمجھتے ہی نہیں اللہ تبارک و تعالی ان تمام گناہوں کو معاف فرما کے نیکیوں میں بدل دے

*نعمت کے معاملے میں اپنے سے کمتر کو دیکھو شُکر گذار بن جاؤ گے اور مصیبت کے معاملے میں اپنے سے زیادہ مصیبت والے کو دیکھو صبر کرنے والے بن جاؤ گے، بیشک الله تعالٰی کے ہر کام میں مصلحت اور حکمت ہے۔*

*الله تبارک و تعالیٰ* تو کریم ہے، ہمیں پناہ دے ہر بُرے دن سے، بُری رات سے، ہر بُری گھڑی سے، بُرے لمحات سے، آنے والے وقتوں کی آفتوں، بلاؤں سے، چُھپی ہوئی مصیبتوں، پریشانیوں سے, غموں، فکروں، دکھوں اور بیماریوں سے۔ ہم سب کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھنا۔ اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا۔


*صبر بھی رنگ لاتا ہے اور غُصہ بھی مگر صبر کے رنگوں سے زندگی حسین ہو جاتی ہے جبکہ غُصے کا رنگ محبت کے ہر رنگ کو نگل جاتا ہے۔*

*اللہ تبارک و تعالٰی* آج کی صبح آپ کی حاجات اور قبولیت کی نوید بن کر اپنے نور کی ٹھنڈی کرنوں سے آپ کے گھر کے در و دیوار کو منور کر دے۔

*الله رب العزت* آپ کو دین اور دنیا کی دولت سے مالا مال کردے۔

برداشت کی صلاحیت خوش نصیبوں کو ھی ملتی هے انسان پریشانیوں کی گنتی کرنے کا ماھر ھے لیکن نعمتون کا حساب بھول جاتا هے.

اخلاق کا حسن جس انسان میں آجاۓ وہ خالق اور مخلوق دونوں کا محبوب بن جاتا ھے.

الله سبحانہ وتعالی ہم سب کو حوادث زمانہ، دیدہ ونادیدہ حاسدین کے شر سے محفوظ رکھےاور ہم سب کی قسمت میں ایمان خالص، بہترین صحت، فرمانبردار اولاد اور رزق کی کشادگی لکھ دے‎

اپنی آنکھوں کے ہوتے ہوئے خود کو نا دیکھا - تو کیا دیکھا---؟؟؟

انسان کو انسان کا درجہ دیا کریں نہ محبت میں فرشتہ بنا دیا کریںاور نہ نفرت میں ابلیس..!!

متوازن زندگی ہی اچھی لگتی ہےاس لئے میانہ روی اپنائیں-۔

۔ ﻃﻨﺰ ﮐﺎ ﮐﺘﻨﺎ ﮨﯽ ﺍﭼﮭﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺩﻝ ﭘﺮ ﺟﺒﺮ ﮐﺮﮐﮯ ﻃﻨﺰ ﮐﮯ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﺭﻭﮎ ﻟﯿﮟ

اکثر یہ جُملہ سننے کو ملتا ہے کہ منہ پر بولنے والے دل کے صاف ہوتے ہیں ایسے دل کی صفائی کا کیا فائدہ جو لفظوں کے نشتر چُھبو کر دوسروں کے دلوں کو زخمی کر دیتے ہیں۔۔۔ﺍﯾﮏ ﻟﻤﺤﮯ ﮐﮯ ﻟُﻄﻒ ﮐﮯ لئے ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﻮ ﻃﻨﺰ ﮐﮯ ﻧﺸﺘﺮ ﺳﮯ ﺯﺧﻤﯽ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ کبھی کبھی سکون کے لئے دوا کی نہیں بلکہ کسی کے اپنائیت والے لفظوں کی ضرورت ہوتی ھے اگر کبھی فیصلے کا موقع ملے تو اچھے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں

ہم میں سے بیشتر لوگ اِس خوش فہمی میں جی رہے ہوتے ہیں کہ ہم صرف عبادات سے بخش دِیئے جائیں گے ۔۔۔

آپ کا لہجہ اور رویّہ اگر کِسی کی دِل آزاری اور احساسِ کمتری کی وجہ بن رہا ہے تو ماتھے پر لاکھ مہراب سجا لیں مگر رہے گا وہ آپ کے کالے دِل کا سِیاہ داغ ہی⚘️


اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں اپنی آنکھوں سے خود کو بھی دیکھنے کے ساتھ ساتھ دوسروں پر طنز سے کسی کی دل آزاری سے کسی کے احساس کمتری میں مبتلا ہونے سے بچانے کی توفیق عطا فرما ہم تیرا شکر ادا کرتے ہیں کہ تو نے ہمارے عیبوں پہ پردے ڈال کر ہمیں لوگوں میں معزز بنایا ہوا ہے اے رب کائنات روز محشر بھی ہمارے گناہوں پر پردہ فرمانا ہمیں لوگوں کے سامنے رسوا نہ کرنا اے رب کریم تو ہمیں بھی لوگوں کے عیبوں کو جو ہم پر عیاں ہو چکے ہیں چھپانے کی توفیق عطا فرما اور ہم سب ایمان والوں کا خاتمہ ایمان پہ فرمانا بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے اور سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا مہربان ہے

اللہ تبارک و تعالٰی آپ کو عزت و آبرو کی حفاظت کے ساتھ عمر دراز عطاء فرمائیں
اپنی خصوصی دعاوں میں شامل کریں


اپنے بچوں کی تربیت میں تین خوبیاں ضرور شامل کریں:

• معذرت خواہی
• بھائی چارہ اور
• شکر گزاری

یہ وہ اوصاف ہیں جن کی ہمارے معاشرے کو آج شدید ضرورت ہے اور بدقسمتی سے ہم ان سے محروم ہوتے جا رہے ہیں۔

اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں نمازیں باجماعت اور روزانہ قرآن مجید پڑھنے اور سمجھ کر اس پر عمل کرنے، کثرت سے درود شریف اور استغفار پڑھنے اور دوسروں کے کام آنے کی توفیق عطا فرما کبھی کبھی انسان کے لئے کچھ جُملے کچھ الفاظ ،کچھ دلاسے ، بہت خاص ہوتے ہیں جیسے کہ اپنا خیال رکھیں، تکلیف دہ وقت ، گزر ہی جائے گا، اچھے وقت کا انتظار کریں، اللہ کی ذات پر یقین رکھیں، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اسی طرح یہ جملے مثلاً :" مجھے بہت افسوس ہے کہ آپ کو زحمت ہوئی"، "کیا آپ بُرا تو نہیں مانیں گے؟" "آپ کا بہت شکریہ"

لفظ" آپ " اور " تم " دونوں کا مطلب ایک ہی ہوتا ہے پر اس سے بولنے والوں کی تربیت کا پتا چلتا ہے۔۔

احترام کی نیت سے بولے گئے یہ جُملے سُننے والے پر ایسا پُر اثر احساس چھوڑتے ہیں کہ ہمیں اس کا اندازہ نہیں ہوتا اور ہم لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہوتے ہیں

ایک نا اُمید اور مایوس انسان کے لئے یہ جُملے کچھ نہیں، بہت کچھ ہوتے ہیں۔۔خوش نصیب ہیں وہ جنہیں ایسی تسلیاں دینے والے مخلص لوگ میسر ہیں

انسان کی فطرت کا اہم ترین تقاضا یہ ہے کہ اس کی تعریف کی جائے" دوسروں کی خوبیوں پر ان کی وسیع القلبی کے ساتھ مکمل ایمانداری اور اخلاص کے ساتھ تعریف کریں۔۔۔لوگوں کی خوبیوں کا اعتراف کریں ، ان کے خلوص کی صدق دل کے ساتھ قدر جانیں ان کے محاسن کو سراہیں... بدلے میں آپ کو وہ سب مل جائے گا جس کی آپ کو ہمیشہ سے تمنا رہی ہے۔


ہمیں اچھے الفاظ خوبصورت جُملوں سے لوگوں کے دل جیتنے لوگوں کی عزت اخلاق و کردار کی قدر دانی کرنے کی توفیق عطا فرما۔۔ لوگوں کے ساتھ حسن سلوک محبت خلوص اپنائیت سے پیش آنے، اور ان کا ادب و احترام عزت و عظمت کا خیال رکھنے کی توفیق عطا فرما

ہمارے دلوں سے انا و تکبر نکال کر ہمیں عاجزی و انکساری ، در گزر کرنے والے لوگوں میں شامل فرما۔۔۔ اور ہم پر دنیا اور آخرت میں رحم فرما

ہم سب کو سلامتی ڈھیروں خوشیاں ، سکون و راحت عزت ، صحت اور کامیابیاں
، ایمان کی دولت سے سرفراز فرما

ہم سب کی دلی مرادیں- خواہشیں پوری فرما عزت- صحت- محبت- دولت- شفقت- رحمت و كشاده رزق عطاء فرما- اپنا فضل و کرم محبت و رحم ہمیشہ قائم فرما


لوگوں کے ساتھ نیکی کرتے رہو. اس لیۓ نہیں کہ وہ آپ کو کوئی صلہ دیں گے، بلکہ اس یقین کے ساتھ کہ اللہ کریم نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اور اپنی شان کے مطابق اس کا بہترین اجر عطاء فرماتا ھے. الله تبارک و تعالیٰ ہمیشہ ہم سب کا اور ہمارے اہل خانہ کا نگہبان و مددگار ہو ۔ ہم سب کو کسی کا محتاج نہ کرے اور ہر وقت اپنی پناه میں رکھے اور دونوں جہانوں میں عافیت عطاء فرمائے ۔ اے رب کریم ہمارے پیاروں جن کو تو اپنے پاس بلا چکا ہے ان کو بغیر حساب کے جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطاء فرما اور پیارے پیغمبر جناب محمد ﷺ کی شفاعت نصیب فرما۔

آمین ثم آمین
یارب العالمین

Want your business to be the top-listed Food & Beverage Service in London?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


London