Chiniot Progressive Collaboration-CPC

Chiniot Progressive Collaboration-CPC

Share

09/07/2026

الحمدللہ!
سی پی سی ڈاکٹرز فورم کے زیرِ اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے حوالے سے معروف معالج ڈاکٹر عبدالباسط نے اپنے قیمتی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقے میں اس نوعیت کا فلاحی میڈیکل کیمپ نہایت قابلِ تحسین اقدام ہے، جہاں مریضوں کو مفت طبی معائنہ، ادویات اور طبی مشاورت فراہم کی گئی۔

ہم ڈاکٹر عبدالباسط صاحب کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نہ صرف اس فلاحی مشن میں اپنا قیمتی وقت دیا بلکہ اپنی خدمات کے ذریعے انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال بھی قائم کی۔

CPC کا عزم ہے کہ عوامی خدمت، صحت، تعلیم اور سماجی بہبود کے ایسے اقدامات آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گے، ان شاء اللہ۔

Abdul Basit

Photos from Chiniot Progressive Collaboration-CPC's post 05/07/2026

الحمدللہ! آج CPC ڈاکٹر فورم کے زیرِ اہتمام جھنگڑ گلوتراں، تحصیل لالیاں، ضلع چنیوٹ میں چیئرمین ملک نواز گلوتر صاحب کے ڈیرے پر ایک کامیاب فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں تقریباً 150سے 200 مریضوں کا مفت طبی معائنہ، ضروری ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

اس فلاحی سرگرمی میں اپنا قیمتی وقت اور خدمات پیش کرنے والے تمام معزز ڈاکٹروں اور طبی عملے کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں:

👨‍⚕️ ڈاکٹر عبدالباسط
👩‍⚕️ ڈاکٹر وجیہہ جاوید
👩‍⚕️ ڈاکٹر کائنات دانش
👩‍⚕️ ڈاکٹر نوئیلہ ممتاز
👨‍⚕️ میڈیکل ٹیکنیشن ارشد علی

اسی طرح ہم اپنے معزز میزبان ملک خرم نواز گلوتر ایڈووکیٹ اور چیئرمین ملک نواز گلوتر صاحب کے بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے نہ صرف اس کیمپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا بلکہ اپنے علاقے کے عوام کی خدمت کے لیے اپنا کردار بھی ادا کیا۔

💙 CPC قیادت و کور ممبران:
👤 چیئرمین CPC ملک امیر حمزہ کھوکھر
👤 کور ممبر اعزاز الحسن
👤 محترمہ خدیجہ

انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے، اور ان شاء اللہ CPC مستقبل میں بھی ایسے فلاحی منصوبوں کے ذریعے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

30/06/2026

🩺 فری میڈیکل کیمپ 🩺

سی پی سی (CPC) کے زیرِ اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹرز کی جانب سے مفت طبی معائنہ، طبی مشورہ، شوگر اور بلڈ پریشر چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

📅 تاریخ: 5 جولائی، بروز اتوار
📍 مقام: ڈیرہ ایڈووکیٹ ملک خرم گلوتر، جھنگڑ گلوتراں
📞 رابطہ: 03177254848 | 03227818668

Want your organization to be the top-listed Non Profit Organization in Chiniot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address


Chiniot
SW90JQ