Asad Sial
23/05/2026
ایک ماہ سے معصوم بچی لاپتہ تھی۔
ماں اپنی بیٹی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتی رہی، فریاد کرتی رہی۔ ظلم بھی برداشت کیا، پیسے بھی مانگے گئے، لیکن پھر بھی بچی واپس نہ کی گئی۔
آخرکار جب پوری پشتون قوم ایک آواز بن کر کھڑی ہوئی، سوشل میڈیا پر آواز بلند ہوئی، اور لوگوں نے ساتھ دیا، تو صرف دو دن میں بچی بازیاب ہو گئی۔ ❤️
یہ واقعہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ اگر قوم متحد ہو جائے تو کوئی ظلم زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتا۔
اتحاد میں بہت طاقت ہے، اور جب لوگ حق کے لیے کھڑے ہو جائیں تو کیا کچھ نہیں ہو سکتا۔ ✊”
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے احکامات پر سندھ پولیس کا شکارپور کے کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن، پشاور سے اغواء ہونے والی 11 سالہ بچی حورم سعید پٹھان بحفاظت بازیاب، جبکہ ایک اغواکار کار مرکزی ڈاکو عبدالوحید عرف مُلا ہلاک، متعد ڈاکو زخمی ہوئے۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کامیاب آپریشن پر ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب، ایس ایس پی شکارپورمحمدکلیم ملک اور آپریشن میں حصہ لینے والی پوری پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے افسران و جوانوں کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے پشاورسے تعلق رکھنے والے 11سالہ بچی حورم سعید پٹھان کے اغواء سے متعلق سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور کو بچی کی باحفاظت بازیابی کے لئے احکامات جاری کیے تھے۔ ایس ایس ہی شکارپورمحمدکلیم نے آئی جی سندھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے شکارپورکے کچے کے علاقے کوٹ شاہومیں دوروزقبل سخت آپریشن کا آغآزکیاتھا جس کے نتیجے میں 22مئی کو لاہور کی رہائشی نوکری کے جھانسے میں اغوا ہونے والی لڑکی جنیفرعامرمسیح جبکہ 23مئی کو پشاورسے تعلق رکھنے والی حورم سعید پٹھان کو باحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔ جبکہ آپریشن کے دوران دواغواکارڈاکو عبدالوحیدعرف ملا اور یاسین بنگلانی بھی ہلاک ہوئے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران و جوانوں نے بہادری، پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغوی بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروایا، جو قابلِ تحسین اقدام ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ شکارپور پولیس اور آپریشن میں شریک افسران و جوان شاباش کے مستحق ہیں، جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر معصوم بچیوں کو بازیاب کروایا۔
Poster Presentation Day in Spain🇪🇸
Haga clic aquí para reclamar su Entrada Patrocinada.
Categoría
Contacto la empresa
Dirección
Tarragona
43001