Unity United
07/01/2025
“آج سوپور قتلِ عام کو 31 برس گزر چکے ہیں، لیکن اس المناک سانحے کے زخم آج بھی کشمیری عوام کے دلوں میں تازہ ہیں۔ 6 جنوری 1993 کو بھارتی فورسز نے سوپور کے معصوم عوام پر جو ظلم ڈھایا، وہ انسانی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ نہتے شہریوں کو بے دردی سے شہید کرنا، بازار اور رہائشی عمارتوں کو آگ لگانا، اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانا اس ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے۔
سوپور کے شہداء کی قربانیاں ہمیں یہ یاد دلاتی ہیں کہ کشمیری عوام کی جدوجہد حق و انصاف پر مبنی ہے اور اس تحریک کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا۔
میں عالمی برادری، اقوام متحدہ، اور یورپی یونین سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور سوپور قتلِ عام سمیت تمام مظالم کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کروائیں۔ ان مظالم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر سزا دی جائے۔
کشمیری عوام کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم کیا جانا چاہیے۔ یہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور اس دیرینہ مسئلے کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
ہم سوپور کے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ ان کی قربانیاں کشمیری عوام کے حوصلے اور عزم کو تقویت دیتی ہیں۔ میں دعا گو ہوں کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو صبر عطا ہو اور کشمیری عوام کو آزادی کی نعمت نصیب ہو۔
میاں مبین اختر
سفیر، جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ”
21/12/2024
میاں مبین اختر کا جرمنی کے شہر ماگڈےبرگ میں حملے پر افسوس کا اظہار جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل یورپ کے سفیر میاں مبین اختر نے جرمنی کے شہر ماگڈےبرگ میں کرسمس مارکیٹ میں ہونے والے المناک حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ واقعہ ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، جس میں معصوم جانیں ضائع ہوئیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات انسانیت اور معاشرتی امن پر کاری ضرب ہیں اور ان کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔ میاں مبین اختر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔
قریبی دوست بھائی مشہور ٹک ٹاکر ظفر سپاری اور دوستوں کے ساتھ۔۔۔❤️
Klicken Sie hier, um Ihren Gesponserten Eintrag zu erhalten.
Kategorie
die Organisation kontaktieren
Webseite
Adresse
Lubecker Street #51
Berlin
10559