All in One Point

All in One Point

Share

15/03/2023

سیاہ گوش ایک ٹھنڈے علاقوں میں رہنے والا ایک جانور ہے جو کہ پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے ۔ یہ پاکستان کے شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان میں پایا جاتا ہے۔ اس کا وزن 18 سے 35 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ یہ جانور دن کو دکھنا مشکل ہے کیونکہ یہ رات کو باہر نکلتے ہیں۔ اس کے جسم کا زرد اور بھورا رنگ اسے دوسرے جانوروں کا شکار ہونے سے پچاتا ہے۔ اس کے پاؤں برفانی تیندوے کی طرح بڑے ہوتے ہیں جو اسے برف پر بھاگنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ پچاس سے ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑتا ہے۔ سیاہ گوش 12 سے 15 فٹ اونچی چھلانگ لگا کر پرندے کو پکڑتا ہے۔ یہ اپنے سے پانچ گناہ بڑے جانور کا شکار بھی کر سکتے ہیں۔ یہ دیکھنے میں تیندوے جیسا لگتا ہے۔ یہ پہاڑی بکریوں اور بھیڑوں کا شکار بھی کرتا ہے۔ یہ ایک دن میں 2-1 کلو گوشت کھاتا ہے۔
مزید اس طرح کی دلچسپ اور حیرت انگیز باتیں جاننے کے لی All in One Point کو فالو کریں شکریہ ❤️

26/10/2022

ہمارے معاشرے میں لوگوں کو ان کے کام کے حوالے سے پکارا جانا یا چھوٹے کاموں کو نیچ سمجھنا بھی ناکامی کی ایک بڑی وجہ ہے ․ دوسرے ملکوں میں جا کر ہم لوگ ٹرک ڈرائیور سے لے کر مزدوری تک ہر کام کرتے ہیں لیکن وہی کام اپنے ملک میں نہیں کر سکتے صرف لوگوں کے گھٹیا رویے اور ان کی جہالت کی وجہ سے لیکن نہ تو آپ لوگوں کو بدل سکتے ہیں نہ ان کی سوچ کو، اس لیے اپنے آپ کو بدلیں اور سو سائٹی کی ان جھوٹی روایات کو اپنی کامیابی کا سپیڈ بریکر نہ بننے دیں ․ او چوہدری صاحب، گجر صاحب، رانا صاحب یہ آپ کیا کام کر رہے ہیں جیسی ذہنیت صرف اور صرف آپ کو ناکامی کے تاریک گھڑے میں پھینک سکتی ہے اور ناکام ہونے کے بعد وہی لوگ آپ پر ہنسیں گے جو کامیابی کی طرف جاتا دیکھ کر آپ کو ذات برادری جیسی غلیظ لغویات کا درس دیتے تھے ․ آپ نے اپنی روزانہ کی لائف میں بڑے دبنگ لوگ دیکھے ہوں گے جو بات بات پر ذات پات کا حوالہ دیں گے لیکن یہی لوگ کسی لوکل ایم این اے ، ایم پی اے حتی کے کسی کونسلر یا تھانیدار کے ساتھ ایک سیلفی لے کے اسے ہر ایک کو دیکھائیں گے اور شاید ان کی سوشل میڈیا پروفائل بھی وہی سیلفی ہو اس کے بر عکس کامیاب لوگوں کی ایسی کسی احساس کمتری والی رونمائی کی ضرورت نہیں ہو گی
M.S Thinker

All in One Point Try,try,try again till you succeed∆∆Counseling∆∆Choice of Path∆∆∆Struggle on it to achieve your goal.

Want your school to be the top-listed School/college in Rajshahi Division?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Rajshahi Division