PTM UAE

PTM UAE

Share

19/05/2026

پی ٹی ایم امریکہ کا فرید آفریدی کی جبری گمشدگی پر باضابطہ اعلامیہ

یاد رہے کہ پی ٹی ایم کے متحرک اور پرامن ساتھی فرید آفریدی کو ریاستی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پشاور کے ارباب روڈ سے مبینہ طور پر اغواء کرلیا ہے۔ چشم دید گواہوں کے مطابق گرفتاری کے وقت اُن پر شدید جسمانی تشدد کیا گیا، گالیاں دی گئیں اور غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا۔

فرید آفریدی ایک نہایت پرامن، انسان دوست اور سیاسی شعور رکھنے والے کارکن ہیں، جنہوں نے ہمیشہ عدم تشدد، انسانی حقوق اور پشتون عوام کے آئینی حقوق کی بات کی ہے۔
ایسے کارکنوں کو اس طرح نشانہ بنانا نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ریاستی جبر کی ایک خطرناک مثال بھی ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فرید آفریدی کو فوری طور پر بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے اور جبری گمشدگیوں جیسے غیر آئینی و غیر انسانی ہتھکنڈوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ریاستی ادارے سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے سے باز آئیں۔

خاموشی مزید ظلم کو جنم دیتی ہے، اس لیے ہر باشعور انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرے۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Hayat Abad
Peshawar