24/7

24/7

Share

18/06/2026

اورکزئی۔ میروبک میں اسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق 4 زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او شوکت علی

اورکزئی۔ علاقہ عوام میت کیلئے قبر کھود رہے تھے کہ ان پر اسمانی بجلی گرگئی ۔ ڈی پی او شوکت علی

اورکزئی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو کلایا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او شوکت علی

18/06/2026

ہنگو ۔ دورڑئی کے مقام پر بارش کے بعد طغیانی

Photos from 24/7's post 17/06/2026

ہنگو. یکم محرم الحرام کے موقع پر یومِ شہادت حضرت عمر فاروقؓ کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی بگٹو چوک سے شروع ہو کر بائی پاس روڈ کے راستے کچ پاٹک ابوبکر صدیق چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی کی قیادت مولانا ظفر الرحمان نے کی جبکہ اہل سنت والجماعت کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے حضرت عمر فاروقؓ کی اسلام کے لیے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

17/06/2026

ہنگو ۔ شاہو وام اہلیان محلہ علی آباد،تحصیل و ضلع ہنگو کے غیور نوجوانوں اور مشران نے "اپنی مدد آپ" کے تحت وہ تاریخی کارنامہ سرانجام دے دکھایا ہے جو منتخب نمائندے ایم پی اے و ایم این اے اور ضلعی انتظامیہ برسوں میں نہ کر سکی۔
محلے کے باسیوں نے مل کر ایک بہت بڑے واٹر سپلائی اسکیم کا بیڑا اٹھایا۔ نہ صرف کنویں کے لیے بہترین جگہ کا انتخاب کیا گیا، بلکہ:
کنویں کی کھدائی مکمل کی گئی۔
پانی نکالنے کے لیے جدید مشینری بھی لگائی گئی۔
اور اس پورے نظام کو چلانے کے لیے شمسی توانائی (سولر پلانٹ) بھی نصب کر دیا گیا ہے۔ اسکیم کا ایک بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے۔ اب انشا اللہ بہت جلد گھر گھر تک پانی پہنچانے کے لیے بڑی ٹینکی اور پائپ لائن کا کام بھی مکمل کر لیا جائے گا، جس سے محلے کے 50 سے زائد گھرانے مستقل طور پر صاف پانی کی نعمت سے مستفید ہوں گے۔
یہ منصوبہ جہاں محلہ علی آباد کے اتحاد اور اتفاق کی اعلیٰ ترین مثال ہے، وہاں صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ منتخب نمائندوں کے لئے سوالیہ نشان ہے

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Mirdif?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Street 35 B Mirdif Uptown Dubai
Mirdif
00971