Abdul Rabi
01/09/2025
افغانستان: زلزلے سے 20 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی
کابل: افغانستان کے مشرقی صوبوں میں آنے والے 6 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ زلزلے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ کنڑ بتایا جا رہا ہے، جو پاکستانی سرحدی علاقے باجوڑ کے قریب واقع ہے۔ یہاں کم از کم 10 سے زائد افراد جاں بحق اور 20 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے ننگرہار اور دیگر قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں متعدد مکانات اور عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ مقامی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Dubai