Code Islam
غسلِ میت صرف ایک عمل نہیں بلکہ عبادت کا وہ لمحہ ہے، جب زمین پر ایک خاموش جسم ہوتا ہے اور آسمان پر فرشتے سنجیدگی سے یہ منظر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
جو لوگ میت کو غسل دیتے ہیں، ان کے لیے یہ لمحہ نہایت اہم ہوتا ہے۔
نرمی سے اس کے قریب جائیں، آہستہ آواز میں نام لے کر بتائیں کہ آپ اسے غسل دینے آئے ہیں، اسے تسلی دیں، حوصلہ دیں، اور بشارت دیں کہ وہ اپنے رب سے خوبصورت ملاقات کی طرف جا رہا ہے، ان شاء اللہ۔
یہ لمحہ میت کے لیے نازک ہوتا ہے، چاہے وہ کتنا ہی نیک کیوں نہ ہو۔
موت کے بعد پہلا مرحلہ سب کے لیے بھاری ہوتا ہے۔
جو اس لمحے کو سمجھ کر نرمی اور محبت سے پیش آتا ہے، وہ اللہ کا خاص بندہ ہوتا ہے۔
ممکن ہو تو میت کو سینے سے لگا لو، ہاتھ تھام لو، پیشانی چومو جیسے وہ زندہ ہو… کیونکہ حقیقت میں وہ سن رہا ہوتا ہے، صرف بول نہیں سکتا۔
پانی کی گرمی بھی وہی رکھو جو زندگی میں اسے پسند تھی، تاکہ راحت محسوس کرے۔
سب سے اہم بات… اس کے ستر کی حفاظت کرو۔
اتنی احتیاط سے غسل دو کہ تمہاری نظر بھی بلاوجہ نہ پڑے۔
حرکات میں نرمی ہو، لمس میں سکون ہو، دل میں خشیت ہو۔
یہ وہ لمحات ہیں جب ایک مؤمن اپنے سب سے عظیم سفر، اپنے رب کی ملاقات کے لیے تیار ہو رہا ہوتا ہے۔
اکثر نیک لوگوں کے جسم سے ایسی خوشبو آتی ہے اور چہرے پر ایسی روشنی ہوتی ہے کہ غسل دینے والے کا دل کہتا ہے، کاش میں جان سکوں وہ کس طرف جا رہا ہے…
واقعی خوش نصیب ہیں وہ جنہیں اللہ نے شرعی طریقے سے غسل دینا سکھایا،
اور وہ بھی جو ان لمحات میں اللہ سے ڈرتے ہیں، کیونکہ یہاں انسان تو نہیں دیکھتا مگر اللہ کی نگاہ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
اور یاد رکھو… جیسا کرو گے ویسا ہی تمہارے ساتھ ہو گا۔
اللّٰہم ارزقنا حسن الخاتمہ
اللّٰہم اجعلنا ممن یخشاک بالغیب و یحسن العمل فی السر والعلن
اللّٰہم ہمیں حسنِ خاتمہ عطا فرما
آمین یا رب العالمین..
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Dubai