Javed Ch

Javed Ch

Share

08/02/2026

‏غوث پاک جب اپنی والدہ ماجدہ کے پیٹ میں تھے، ان کی والدہ ماجدہ نہایت حسین و جمیل، سشیل، سندر اور جوان تھیں تو کسی حرامی ٹھرکی نے غوث پاک کی والدہ ماجدہ پہ گندی نظر ڈالی، حالانکہ غوث پاک اس وقت اپنی والدہ ماجدہ کے پیٹ میں تھے لیکن پھر بھی غیرت کا تقاضہ تھا لہذا وہ اسی وقت والدہ ماجدہ کے پیٹ سے تلوار لے کر باہر نکلے اور اس حرامی ٹھرکی کو قتل کردیا جس حرامی نے غوث پاک کی والدہ ماجدہ پہ ٹھرک جھاڑنے کی کوشش کی تھی، قتل کرکے غوثِ پاک پھر سے تلوار سمیت اپنی والدہ ماجدہ کے پیٹ میں چلے گئے۔
‏اور جب غوث پاک کی ولادت کا ٹائم ہوا تو ان کی والدہ ماجدہ کو پیٹ میں تکلیف محسوس ہوئی۔ لیکن غوث پاک پیٹ سے باہر نہیں آئے یعنی پیدا ہونے سے انکار کر دیا، والد پریشان ہوئے ایک بزرگ کے پاس پہنچے اور سارا احوال بتایا کہ بیوی تکلیف میں مبتلا ہے لیکن بچہ باہر نہیں آرہا۔ بزرگ نے مراقبہ کیا اور بتایا کہ بچہ بہت نیک پیروں اور اولیاء کا سردار ہے لہذا وہ ایسے ننگا باہر نہیں آئے گا۔ بزرگ نے اپنے بلیک کلر کے صافے سے ایک رومال جتنا ٹکڑا کاٹ کر دیا کہ جائو یہ اپنی بیوی کو کھلا دو ، غوثِ اعظم کے والد صاحب وہ کپڑے کا ٹکڑا لے کر غوثِ اعظم کی والدہ ماجدہ کے پاس پہنچے اور انہیں وہ کالے رنگ کا کپڑا کھانے کو کہا۔
‏غوث پاک کی والدہ ماجدہ نے وہ کپڑا کھایا کپڑا جیسے ہی پیٹ میں پہنچا تو غوثِ اعظم نے اس کو دھوتی بناکر باندھ لیا اور بڑی شان سے باوضو پردہ پوش ہوکر باہر نکلے۔
‏اس طرح غوث پاک رحمتہ اللہ کی ولادت شریف سعادت مبارک ہوئی یعنی وہ اس فانی دنیا میں پدھارے۔
‏ماشاءاللہ۔ سبحان اللہ۔ اللہ والوں کی اوچیاں شاناں تے اوچے کام۔
‏اللہ میاں غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ اور ان کی والدہ ماجدہ کے صدقے ہم سب مسلمانوں بلکہ سب انسانوں کو ہدایت دے اور صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، اور اللہ میاں تمام بنی نوع کی والدہ ماجدائوں کو ایسی نیک صالح اور کراماتی اولاد سے نوازے۔
‏آمین ثم آمین یارب العالمین۔
‏ٹھاکر ظہیر حسین

Want your business to be the top-listed Media Company in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Dubai