PirMahal Updates
01/04/2026
فیصل آباد (اپ ڈیٹ )فیصل آباد میں طالبہ کو زدوکوب کرنے کے بعد جوتے چٹوانے اور ناک رگڑوانے کے کیس میں صنعتکار شیخ دانش اور ان کی اہلیہ ملزمہ ماہم کو سزا سنا دی گئی تفصیل کے مطابق
عدالت نے ملزم شیخ دانش کو پانچ سال قید اور ایک کروڑ جرمانہ کیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ ماہم کو 3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ اگست 2022 میں پیش آیا تھا اس سارے معاملہ کو کرائم فائٹر انسپکٹر انچارج انٹی حراسمنٹ ، وائلینس سیل فیصل آباد چوہدری عبد الستار گجر کی زیر نگرانی ریڈ سے لیکر گرفتاری اور تفتیش زیر نگرانی عبد الستار چوہدری نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے پر معروف کاروباری شخصیت کو گرفتار کر کے انکوائری کی تھی ملزم نے میڈیکل کی طالبہ خدیجہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بال اور بھنویں مونڈی گئیں اور اس سارے عمل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں۔انسپکٹر عبد الستار چوہدری نے بتایا کہ متاثرہ طالبہ اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ رہتی تھی۔ جس کے دو بھائی برطانیہ اور آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ اِس کی اپنے اسکول کی ساتھی انا شیخ کے ساتھ دوستی اور خاندانی مراسم تھے۔ جن کے والد اور مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم شیخ دانش نے اُن کے گھر شادی کا پیغام بھیجا۔شکایت کنندہ لڑکی کے مطابق جب اُس نے رشتہ سے انکار کیا تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے اسے اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے انہیں اپنے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ان کا سر اور ایک ابرو مونڈھ دی اور ذلت آمیز سلوک کی ویڈیو بھی بنائی تفتیش میں معروف کاروباری شخصیت پر الزام ثابت ہونے پر زیر دفعہ 376تپ,382تپ,354تپ,342تپ,,337F(i),تپ 337A(i) , 337 L ,337V,149تپ,148تپ ,B365,355تپ,452تپ ایف آئی آر نمبر 42/22کے تحت درج کیا
۔لگ بھگ چار سال بعد عدالت نے مشہور خدیجہ کیس میں ملزمان کو سزا سنا دی ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Telephone
Address
Pir Mahal