Asia Tv

Asia Tv

Share

30/03/2026

تاندلیانوالہ میں ترقی پسند کاشتکار مہر محمد عظیم ترھانہ کے ڈیرہ پر فارمر ڈے کا انعقاد

01/03/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر گڈزٹرانسپورٹرز کا سخت ردِعمل
عیدکے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
صدر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھرکے ٹرانسپورٹرزمذمت کرتے ہیں، پچھلی2 ماہ میں ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر23,24 اضافہ اورپیٹرول میں فی لیٹر13روپے اضافہ کیا گیا تاہم ہم نے ماہ رمضان کے مقدس ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باوجود کرائے نہیں بڑھارہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹرزسمیت ہرپاکستانی متاثرہوتاہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آتا ہے، حکومت ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے تنگ آکرہم نے 10دن ملک گیر ہڑتال کی تھی، عیدکے بعد پاکستان بھرکے ٹرانسپورٹرزسے مشاورت کے بعدملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے۔

27/02/2026

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی 2 طالبات نے نیشنل ہینڈبال چیمپئن شپ اور جیمپنگ کے مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

سیالكوٹ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ(جی سی ڈبلیو یو ایس)کی 2 طالبات نے نیشنل ہینڈبال چیمپئن شپ اور جیمپنگ کے مقابلوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

ترجمان کے مطابق نیشنل ہینڈبال ویمن چیمپئن شپ کے قومی اور صوبائی مقابلوں میں سیالكوٹ یونیورسٹی 2 طالبات نے ٹاپ پوزیشنز حاصل کیں،سائرہ عامر نے نیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور اپنی کارکردگی پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)سے 55 ہزار روپے انعام وصول کیے۔دوسری طرف نویرہ فجر نے وزیراعلی پنجاب کے "کھیلتا پنجاب" پروگرام کے تحت 9 ڈویژنوں میں ٹرپل جمپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Dubai?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Dubai