Awaz Urdu
04/07/2026
ایمرجنسی: گیس لیکیج
حافظ آباد میں برف کے کارخانے سے امونیا گیس لیک، علاقے میں خوف و ہراس، ریسکیو نے بروقت صورتحال پر قابو پا لیا
حافظ آباد کے علاقے فیصل ٹاؤن، جناح چوک میں واقع برف کے ایک کارخانے سے اچانک امونیا گیس کے اخراج کے باعث علاقے میں شدید بدبو پھیل گئی، جس کے نتیجے میں متعدد شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیس لیکیج کو کنٹرول کر لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مزید نقصان اور کسی بڑے حادثے سے بچا لیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق امونیا گیس کے اخراج سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، تاہم صورتحال کو فوری طور پر قابو میں کر کے علاقے کو محفوظ بنا دیا گیا۔
اسلام آباد کے سیکٹر F-6/1 میں ڈکیتی کی واردات
مسلح ملزمان تین شہریوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار۔۔ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔۔فوٹیج میں مسلح ملزمان کو گلی میں بیٹھے نوجوانوں کے ساتھ واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے ملزمان مزاحمت کرنے پر ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے بھی دیکھائی دے رہا ہے ملزمان دیدہ دلیری کے ساتھ واردات کے بعد موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Al Satwa
00000