Hum Batayen Gay
13/05/2026
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گر گئی
چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں کمی یا استحکام دیکھا گیا
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ امریکا میں توقع سے زیادہ مہنگائی کے اعداد و شمار نے شرح سود میں کمی کی امیدوں کو کمزور کر دیا ہے۔
اسپاٹ گولڈ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ تقریباً 4,702 ڈالر فی اونس تک آ گیا، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق مضبوط مہنگائی ڈیٹا کے باعث فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے امکانات تقریباً ختم ہو گئے ہیں۔
تجزیہ کار کائل روڈا کا کہنا ہے کہ مارکیٹ اب سال کے آخر تک شرح سود میں اضافے کے امکان کو بھی مدنظر رکھ رہی ہے، جس سے سونے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں امریکی صارفین کی مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوا، جو گزشتہ تین برسوں میں سب سے زیادہ ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں کی توجہ آئندہ معاشی اشاریوں پر مرکوز ہو گئی ہے۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی کے درمیان اس ہفتے ہونے والی ملاقات بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال بھی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں کمی یا استحکام دیکھا گیا۔
12/05/2026
ممبر سندھ ارسا محمد احسان الحق لغاری عہدے سے مستعفی
ممبر سندھ ارسا محمد احسان الحق لغاری نے عہدے سے استعفا دے دیا۔ وفاقی حکومت نے محمد احسان الحق لغاری کا بطور ممبر سندھ ارسا استعفا منظور کر لیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 مئی 2026 سے ہوگا، وفاقی حکومت نے شفقت حسین واڈو کو نیا ممبر سندھ ارسا تعینات کر دیا۔
12/05/2026
وزیراعلیٰ جوزف وجےکا بڑا حکم، شراب پر پابندی، 700سے زائد دکانیں بند
جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ اداکار جوزف وجے نے ریاست میں شراب پر پابندی عائد کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوزف وجے نے ریاست بھر میں مندروں، اسکولوں اور بس اسٹینڈز کے 500 میٹر کے اندر 717 سرکاری شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دکانیں تامل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کے ذریعے چلائی جاتی ہیں جنہیں دو ہفتوں کے اندر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے ریاستی انتخابات میں وجے کی 'ٹی وی کے' پارٹی 108 نشستیں حاصل کرتے ہوئے واحد بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔
234 کے ایوان میں اکثریت کے لیے انہیں118 نشستیں درکار تھیں جو کہ انہیں حلیف جماعتوں کی مدد سے حاصل ہوئیں جس کے بعد جوزف وجے وزیراعلیٰ بننے میں کامیاب ہوگئے۔
12/05/2026
بجلی صارفین سے تین سال کے دوران 19 ارب کا ٹیکس وصول کئے جانیکا انکشاف
آئیسکو نے 2 کھرب ، 32 ارب ، لیسکو 5 ارب ، 32 ارب ، فیسکو نے 3 کھرب ، 7 ارب وصول کئے
بجلی صارفین سے گزشتہ 3 سال کے دوران 19 کھرب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔
نجی چینل کے مطابق وزارت توانائی کی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ڈسکوز نے صارفین سے 2022-23 میں 5 کھرب 7 ارب اور 2023-24 میں 6 کھرب 98 ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے۔
دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال صارفین سے 7 کھرب سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا، آئیسکو نے 3 سال کے دوران 2 کھرب 32 ارب ، لیسکو 5 کھرب 32 ارب اور گیپکو نے دو کھرب 40 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔
اس کے علاوہ فیسکو نے تین سال میں 3 کھرب 7 ارب ، میپکو 3 کھرب 23 ارب ،پیسکو نے ایک کھرب 51 ارب، کیسکو 24 ارب 28 کروڑ ، ٹیسکو 1 ارب 55 کروڑ اور سیپکو نے 34 ارب 46 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کیا۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Karachi
75800