maooz__bacha

maooz__bacha

Share

Photos from maooz__bacha's post 14/05/2026

آج ملاکنڈ یونیورسٹی میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام موسیٰ جان شہید کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی، مرکزی کمیٹی کے ممبر ادریس خان، لوئر دیر کے ضلعی نائب صدر عبیدالرحمان خان، تحصیل ادینزئی کے صدر سید لطیف احمد باچا، تحصیل ادینزئی کے جنرل سیکرٹری حسام شاہ یوسفزئی، اپر دیر کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں افتخار احمد، پی کے 24 کے سابق امیدوار اظہار خان، پی ایس ایف ملاکنڈ یونیورسٹی کے سابقہ صدر معوذ باچا، پی ایس ایف ملاکنڈ یونیورسٹی کے سابقہ صدر حیدر خان، شہید موسیٰ جان کے والد محترم اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ذمہ داران اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے اس میں شرکت کی..

#معوذباچا
سابقہ صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ملاکنڈ یونیورسٹی

Photos from maooz__bacha's post 15/04/2026

آج سابقہ صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ معوذ باچہ نے مختلف طلباء تنظیموں کے سربراہان کے ہمراہ ڈائریکٹر فائنانس اسرار صاحب کے ساتھ خصوصی ملاقات کی انشاءاللہ جتنے بھی طلبہ کے
نیڈ بیسڈ سکالر شپس باقی ہے وہ بہت جلد ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دئے جاینگے
معوذ باچہ نے واضح کیا کہ اگر سکالر شپ کہ چیک بر وقت ادا نہیں کئے گئے تو نئے داخلہ لینے والے غریب طلباء کو تعلیمی سرگرمیاں برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنہ کرنا پڑے گا اور ان کا تعلیمی سال خطرے میں پڑھ سکتا ہے
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ

Photos from maooz__bacha's post 15/04/2026

یونیورسٹی آف ملاکنڈ چکدرہ میں چند دن قبل پرائیویٹ ہاسٹلز میں ہونے والی چوری کے واقعے پر فوری ایکشن دیکھنے میں آیا
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابقہ صدر معوذ باچہ نے اس معاملے پر ایس ایچ او تھانہ چکدرہ سے رابطہ کیا، جس پر آج ایس ایچ او فضل غفور صاحب نے خود پرائیویٹ ہاسٹلز کا دورہ کیا
دورے کے دوران چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور انشاءاللہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے ریکوری بھی کی جائے گی

ایس ایچ او صاحب نے تمام پرائیویٹ ہاسٹلز کے مالکان سے ملاقات بھی کی اور واضح ہدایات جاری کیں کہ جہاں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں یا خراب ہیں، وہاں فوری طور پر نئے کیمرے نصب کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہاسٹلز میں سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کو بھی لازمی قرار دیا گیا
ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ادارے اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Dir?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Dir