Social Worker Sindh

Social Worker Sindh

Share

31/05/2026

ٽنڊو محمد خان: موبائل ايسوسيئيشن جي صدر شيراز ميمڻ جي گهر تي مبينا پوليس چڙهائي واري واقعي جي سپريم ڪورٽ جي ايڊووڪيٽ عامر نواز وڙائچ سخت لفظن ۾ مذمت ڪندي آءِ جي سنڌ کان واقعي جي شفاف ۽ غيرجانبدار جاچ ڪرائڻ جو مطالبو ڪيو آهي. هن چيو ته جيڪڏهن ڪنهن پوليس اهلڪار قانون جي خلاف ورزي ڪئي آهي ته ان خلاف بنا ڪنهن دٻاءَ جي قانوني ڪارروائي ڪئي وڃي. سندس چوڻ هو ته شهرين جي گهرن جي تقدس ۽ بنيادي حقن جو تحفظ يقيني بڻائڻ رياستي ادارن جي ذميواري آهي.

30/05/2026

رپورٽ پنهون غازي بروهي
ٽنڊو محمد خان: موبائل ايسوسيئيشن جي صدر شيراز ميمڻ جي گهر تي مبينا غير قانوني پوليس چڙهائي خلاف شهرين جو سخت ردعمل

28/05/2026

انکم ٹیکس، SRB ٹیکس اور ٹھیکیداری نظام میں مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا مطالبہ
حیدرآباد: سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے انکم ٹیکس اور SRB ٹیکس کی عدم ادائیگی کے حوالے سے جاری کردہ انکوائری لیٹر کے بعد حیدرآباد ریجن کی مختلف یونین کونسلوں میں مالی معاملات، ٹیکس ادائیگیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں کے حوالے سے نئے سوالات جنم لینے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حیدرآباد ریجن کی تقریباً 160 یونین کونسلوں میں سے 80 سے زائد یونین کونسلوں کے ترقیاتی اور دیگر کاموں میں مبینہ طور پر ایک ہی ٹھیکیدار یا اس سے منسلک گروپ کو بار بار ٹھیکے دیے جانے کے معاملات سامنے آئے ہیں، جس پر منتخب نمائندوں، سماجی حلقوں اور شہریوں نے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے جاری کردہ مراسلے میں حیدرآباد سمیت مختلف اضلاع کی یونین کونسلوں اور یونین کمیٹیوں کے سیکریٹریز کو کراچی طلب کیا گیا ہے تاکہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، SRB ٹیکس، کوٹیشنز، ٹھیکیداروں کو کی جانے والی ادائیگیوں، آڈٹ شدہ بلوں اور سرکاری فنڈز کے استعمال کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جا سکے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر واقعی ایک ہی ٹھیکیدار یا محدود افراد کو بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام دیے گئے ہیں تو اس بات کی مکمل جانچ ہونی چاہیے کہ کیا تمام ٹھیکے متعلقہ قواعد و ضوابط، ٹینڈر پالیسی اور مالی شفافیت کے اصولوں کے مطابق دیے گئے تھے یا نہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی معلوم کیا جانا چاہیے کہ ٹیکس کٹوتیوں اور سرکاری واجبات کی ادائیگی متعلقہ قوانین کے مطابق کی گئی یا نہیں۔
مطالبہ کیا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی صرف ٹیکس معاملات تک محدود نہ رہے بلکہ ترقیاتی فنڈز کے استعمال، ٹھیکوں کی تقسیم، ادائیگیوں کے طریقہ کار، کوٹیشنز اور آڈٹ ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لے تاکہ اگر کسی قسم کی بے ضابطگی، اختیارات کے ناجائز استعمال یا مالی نقصان کے شواہد موجود ہوں تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
شہری، تاجر اور سماجی تنظیموں نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد ریجن کی تمام یونین کونسلوں کے مالی ریکارڈ، ترقیاتی اسکیموں اور ٹھیکیداری نظام کا آزادانہ فرانزک آڈٹ کرایا جائے تاکہ عوامی فنڈز کے استعمال میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے تحت متعلقہ افسران اور سیکریٹریز کو تمام مالی ریکارڈ اور معاون دستاویزات سمیت انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد اس معاملے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

Want your business to be the top-listed Advertising & Marketing Company in Tando Muhammad Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address

Hyderabad
Tando Muhammad Khan
970133993