Noor-e-Fikr

Noor-e-Fikr

Share

13/03/2026

Right 💯❤️🕊️👍
Following@followerHiggs Games IslandNoor-e-Fikr

18/10/2025

08/10/2025

ہر تخلیق میں ایک ایسا راز چھپا ہے،
جو آنکھ سے نہیں، دل سے دیکھا جاتا ہے۔
پھول کا کھلنا، پرندے کا اڑنا، بارش کا برسنا
یہ سب صرف مناظر نہیں، بلکہ خاموش پیغامات ہیں۔

اللہ نے کائنات کی ہر چیز میں اپنی نشانی رکھی ہے،
مگر وہ صرف اُن دلوں پر ظاہر ہوتی ہے
جو خاموشی میں سننا، اور غور میں دیکھنا جانتے ہیں۔

شاید اسی لیے کچھ لوگ دنیا دیکھ کر گزر جاتے ہیں،
اور کچھ اُسی دنیا میں رب کو پا لیتے ہیں۔

یہی ہے رازِ تخلیق
کہ ہر لمحہ، ہر منظر، ہر سانس…
اپنے اندر ایک چھپا ہوا پیغام رکھتی ہے،
بس سمجھنے والے کی نظر چاہیے

عاقب احمد

04/09/2025

ہمارے معاشرے میں اصل مسئلہ یہ ہے کہ کسی انسان کے کردار کو اس کے عمل یا نیت سے نہیں پرکھا جاتا بلکہ اس بات سے پرکھا جاتا ہے کہ لوگ اس کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں۔ اگر محلے میں کسی نے ایک افواہ پھیلا دی کہ فلاں برا ہے، تو چاہے وہ دن رات نیک کام کرتا رہے، سب کے ذہنوں میں اس کی تصویر بدل جاتی ہے۔ اور اگر کوئی شخص حقیقت میں غلط ہو لیکن دکھاوے میں میٹھا بولے، خوش اخلاق لگے، تو لوگ اسے ہی اچھا انسان مان لیتے ہیں۔ یہ رویہ ہر جگہ نظر آتا ہے—رشتہ داریوں میں، نوکری کے ماحول میں، حتیٰ کہ دوستوں کے دائرے میں بھی۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ سچ بولنے والا برا اور خوشامدی اچھا سمجھا جاتا ہے۔ معاشرے کی یہ عادت کئی معصوم لوگوں کو توڑ دیتی ہے اور کئی منافقوں کو ہیرو بنا دیتی ہے
اور یاد رکھو… اس دنیا میں تمہارا اصل نہیں، لوگوں کی زبان تمہاری پہچان ہے۔
عاقب احمد

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Yanbu?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Yanbu