ZSR Digital

ZSR Digital

Share

19/07/2025

گزشتہ روز پنجاب کے اضلاع کی ریکنگ لسٹ جاری کی گئی۔ جس میں ضلع بھکر اچانک چودھویں سے چونتیسویں نمبر پر پہنچ گیا۔ اچانک اتنی گراؤٹ نہ صرف حیران کن تھی بلکہ کئی حلقے اسے ڈپٹی کمشنر بھکر چوہدری محمد اشرف کی کمزور پالیسیوں کو قرار دیتے نظر آئے۔
ڈپٹی کمشنر بھکر چوہدری محمد اشرف کو بھکر آئے سات آٹھ ماہ ہوئے ہیں۔ انکی اس تعیناتی کے دوران ضلع بھکر ریکنگ میں بارہویں اور چودھویں نمبر پر موجود رہا۔ اچانک اتنی گراؤٹ پر ZSR Digital نے جب تحقیات کی تو ذرائع نے مکمل معلومات فراہم کی۔ پنجاب حکومت نے سو نمبر کا ایک فریم بنایا ہوا ہے جس کے مطابق تمام اضلاع کو اس کے مطابق نمبر دیئے جاتے ہیں۔ اس فریم میں غلط کام ہونے پر مائنس نمبرنگ بھی ہوتی ہے۔ اسوقت اگر ضلع بھکر میں محکمہ مال کی ریکوری دیکھی جائے تو وہ پنجاب میں پہلے نمبر پر ہے۔ محکمہ صحت عوام کو جو خدمات مہیا کررہا ہے وہ بھی ٹاپ پر نظر آتی ہے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن ہو یا صفائی ستھرائی اعلی مگر چودھویں سے چونتیسواں نمبر۔
جی دوستو صرف دو واقعات نے ضلع بھکر کو چودھویں سے چونتیسویں نمبر پر پہنچایا۔
جنڈانوالہ میں کتے کے کاٹے کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔ دس مائنس نمبر۔ حیدرآباد تھل میں بھی ایک کتے کے کاٹے کا کیس رپورٹ ہونے پر دس نمبر مائنس۔ اس طرح صرف دو کتے کے کاٹے کیسوں نے جو اس بار دسویں نمبر پر ضلع بھکر نے آنا تھا بیس مائنس نمبروں کی وجہ سے چونیتسویں نمبر پر پہنچا دیا۔
ڈپٹی کمشنر بھکر چوہدری محمد اشرف کی کارگردگی بہت اعلی رہی ۔
جس پر ZSR Digital انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے

18/07/2025

اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عارف انجم کا اچانک ستھرا پنجاب پروگرام کی گاڑیوں کی چیکنگ۔
وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا ستھرا پنجاب پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے جسے پوری شد و مد کے ساتھ انکے وژن کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

18/07/2025

جب کوئی شخص قران پاک کو گواہ بناکر توبہ تائب ہونا چاہے تو اسے معاف کردینا بہتر عمل ہے۔ اپنے کئے کی سزا بھگت چکا آئندہ کیلئے جرم نہ کرنے کی یقین دہانی۔ معاف کردینا بہتر ہے

17/07/2025

آج ملک عابد سگو نے ایک خوبصورت بیٹھک کا بندوبست کیا جس میں رانا واجد۔ ملک عنایت اللہ سگو ایڈووکیٹ۔ ملک ہارون سگو اور راقم الحروف کے علاوہ دیگر دوستوں نے شرکت کی۔
مچھلی پلاؤ ۔ دیسی مرغ اور حلوہ کی سپیشل ڈش کے علاوہ دسترخوان کئی قسم کے کھانوں سے بھرا ہوا تھا
شکریہ ملک عابد سگو۔ آپکی محبتوں کا مقروض۔

Photos from ZSR Digital's post 16/07/2025

آخر کار مہنگا نان بیچنے والا اے۔سی کلورکوٹ کے ہتھے چڑھ گیا۔ مقدمہ درج ملزم گرفتار۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ریٹ لسٹ سے زائد نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع۔ اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ محمد عارف انجم نے آج پہلے نان کی خریداری کروائی جو کہ ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کی گئےلی۔ جب نان کا وزن چیک کیا گیا تو وہ بھی کم تھا۔ جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ زائد نرخ پر نان فروخت کرنے والا مالک گرفتار۔
کسی کو بھی سرکاری نرخ سے ایک پائی زائد وصول کرنے کی اجازت نہیں جو ریٹ لسٹ پر عمل نہیں کرے گا وہ جیل کی ہوا کھائے گا۔ اے۔سی کلورکوٹ کا دبنگ اعلان۔

16/07/2025

یہ بھائی دو دن سے گھر سے لاپتہ ہے دریاخان کا رہائشی ہے۔
دماغی توازن درست نہیں ۔ اگر کوئی دوست انہیں کہیں دیکھے تو انکے بیٹے کے اس نمبر پر رابطہ کرے۔
03096710060 احد انصاری۔
پوسٹ کو شیئر بھی کردیں۔

15/07/2025

کلورکوٹ: محمد زبیر ولد غلام محمد سکنہ کلورکوٹ ضلع بھکر نے غیر قانونی سرگرمیوں سے توبہ کرتے ہوئے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا
کلورکوٹ کے رہائشی محمد زبیر ولد غلام محمد نے اہلِ محلہ اور معززینِ علاقہ کی موجودگی میں مسجد میں قرآن پاک پر حلف اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کھلے دل سے توبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی غلطیوں پر نادم ہیں اور اب ایک پرامن، قانون پسند اور نیک شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے کا عزم رکھتے ہیں۔

Want your public figure to be the top-listed Public Figure in Riyadh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Riyadh