Knowledge Float

Knowledge Float

Share

14/07/2026

سَنَسِمُهٗ عَلَى الْخُرْطُوْمِ (16)

ترجمۂ کنز الایمان

قریب ہے کہ ہم اس کی سؤر کی سی تھوتھنی پر داغ لگادیں گے۔

القران: القلم

خدا اپنے محبوب کے بارے اتنا possessive ہے، کہ محبوب کی شان بارے بات کرنے والے اور اسکے حماعتی تک کو بھی معافی نہیں، "سور" ،اس کی اصل میں خطا، تک کے الفاظ فرمائیے۔۔
خدا باری تعالی ہمیں ہدایت و محبت رسول عطا فرمائے اور ایسے بدقسمت لوگوں کی صحبت سے بھی بچائے۔۔

28/06/2026

فرانس سے جیو نیوز تک
زیادہ دور نہیں بس ایک سو بیس سال پیچھے لیکر جانا چاہتا ہوں آپکو تاکہ آپکو اقبال کے شعر کی سمجھ آ جاے
تھے وہ آبا تمہارے ہی تم مگر کیا ہو؟
ہاتھ پر دھرے ہاتھ منتظر فردا ہو 😢
سلطان عبدالحمید ثانی نے فرانس کی جانب سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ ڈرامے شائع کرنے کی خبرداری پر فوری سفارتی اقدامات کیے یہ واقعہ سلطان کے دور 1876ء سے 1909ء کا ایک تاریخی واقعہ ہے جو ان کے شدید حب رسول ﷺ اور غیرت کی علامت بن گیا
ایک حکومتی عہدیدار نے سلطان کو اطلاع دی کہ فرانس کے ایک تھیٹر میں ایک ڈرامہ پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں نعوذباللہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کردار ادا کیا جائے گا اس ڈرامے میں گستاخانہ خاکے اور توہین آمیز بیانات شامل تھے جو مسلم امت کے دل کو زخمی کرنے والے تھے یہ خبر سنتے ہی سلطان کا چہرہ غصے سے سرخ ہو گیا جسم کانپ اٹھا اور وہ شدید بے چینی میں پڑ گئے انہوں نے فوراً اپنے مشیروں اور وزراء کو بلایا
سلطان نے خطاب کیا اگر وہ میرے بارے میں بکواس کرتے تو مجھے کوئی غم نہیں ہوتا لیکن اگر وہ میرے دین اور میرے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کریں تو میں جیتے جی مر جاؤں گا میں تلوار اٹھاؤں گا یہاں تک کہ اپنی جان ان پر فدا کر دوں گا چاہے میری گردن کٹ جائے یا میرے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں تاکہ کل بروز قیامت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے شرمندگی نہ ہو انہوں نے جنگ کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ اس ظالم سے لڑیں گے اور انہیں برباد کر دیں گے اسی اثناء میں فرانسیسی سفیر کو دربار میں طلب کرنے کے احکامات جاری کر دیے سلطان نے خود اپنے زبانی لکھوائے سرکلر میں لکھا فرانسیسیوں کی اسلام کے خلاف کارروائیاں حد سے تجاوز کر چکی ہیں اب ہم خلافت کا پرچم بلند کرنے جا رہے ہیں اور فرانسیسیوں سے ایک حتمی جنگ کرنے جا رہے ہیں یہ حکم ہے خلیفۃ وجہ الارض جلالت الملک عبدالحمید خان کا
فرانسیسی سفیر کو روایتی فاخر لباس میں دربار میں طلب کیا گیا سلطان نے اسے مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر تم نے اس ڈرامے کو روکا نہ تو میں تمہاری دنیا تباہ کر دوں گا پھر ڈرامے کے اشتہار والا فرانسیسی اخبار سفیر کی طرف اچھال دیا سفیر پر شدید دباؤ پڑ گیا اس کے بعد فرانس کی حکومت کو فوری پیغام بھیج دیا گیا کہ اگر یورپ کو اپنی آنکھوں سے جلتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے تو ڈرامہ فوری روک دو عثمانی فوج جہازوں پر بندرگاہوں پر اور چھاؤنیوں سے لشکر کشی کر چکی تھی
اس دھمکی جنگ کے اعلان اور فوج کی تیاری نے فرانس کو خوفزدہ کر دیا فرانسیسی حکومت نے ڈرامہ فوری روک دیا اور اس تھیٹر کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیا یہ واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ سلطان عبدالحمید کی غیرت اور قیادت نے امت مسلمہ کے لیے ایک طاقتور سفارتی دباؤ کا مظہر بن کر فرانس کو روکا یہ ایک ایسا اقدام تھا جو مغربی طاقتوں کو بھی سمجھا چکا کہ عثمانی خلافت کی اہمیت اور اس کے حکمران کی غیرت کتنی گہری ہے
یہ واقعہ آج بھی امت مسلمہ کے لیے حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مثال ہے کہ ایک حکمران اگر اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرے تو دنیا کو ہلا سکتا ہے نوٹ یہ واقعہ تاریخی دستاویزات اور عثمانی دور کی داستانوں پر مبنی ہے لیکن بعض تفصیلات مختلف روایات میں الگ الگ بیان ہوتی ہیں
فرانس بار بار جو گستاخانہ خاکے شائع کرتا ہے اس کی وجہ بھی یہ ہی ہے وہ للکارتا ہے کہ سلطان حمید ثانی کے بعد ہے کوئی ممسلمان غیرت مند حکمران جو مجھے روک سکے؟؟؟
امت مسلمہ کی جانب سے صرف خاموشی 😢😢😢
جیو نیوز کی نشریات پندرہ دن کے لیے بند اور معاملہ ختم
سوچیں پندرہ دن نشریات بند ہونے کے بدلے امریکہ و یورپ نے جیو نیوز کو کن انعامات و کرامات سے نوازا ہو گا؟؟؟؟
اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ یہ سب انجانے میں ہوا تو وہ کوئی بہت بڑا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے
میرے جیسا ایک عام بندہ جب سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بناتا ہے تو اس کے اغراض و مقاصد ذہن میں بہت واضح ہوتے ہیں
ویڈیو بنانا پھر ایڈٹ کرنا اسکو کانٹینٹ کو دیکھنا کہ اسکا مقصد کیا ہے
تو جیو نیوز جیسا ادارہ یہ سب انجانے میں کر جاے خدا کی قسم یہ جھوٹ ہے میں اس جھوٹ کو ماننے کو تیار نہیں ہو سکتا

Want your school to be the top-listed School/college in Riyadh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Address

Riyadh