SkillUp With Mariyah
کبھی کبھی بچوں سے مشکل ہونے لگتی ہے...
ایسا لگتا ہے جیسے بچے سر پر سوار ہو گئے ہوں۔
کہیں جانا ہو تو دل چاہتا ہے کہ بس تنہا نکل جائیں، کوئی بچہ ساتھ نہ ہو
کیا آپ نے کبھی خود سے یہ سوال کیا ہے؟
کہیں ایسا تو نہیں...
جس عمر کے بچے سے آپ چِڑ رہے ہیں،
اسی عمر میں شاید آپ کو کسی نے نظر انداز کیا تھا؟
آپ کو وہ توجہ، وہ محبت، وہ قبولیت نہیں ملی تھی جس کے آپ حق دار تھے؟
شاید اسی لیے، آج وہی عمر آپ سے برداشت نہیں ہوتی...
بچوں کی شرارتیں،، ضد یہ سب ہمیں بہت کچھ یاد دلاتے ہیں...
ہو سکتا ہے ہمیں اپنے اندر کے اس بچے کو گلے لگانے کی ضرورت ہو
جسے کبھی کسی نے نہیں دیکھا، نہ ہی سنا اور نہ ہی توجہ دی۔
پھر شاید...
ہم آج کے بچوں کو بھی آسانی سے قبول کر سکیں گے۔
ماریہ شفیق
09/12/2024
دل میں آنے والے خیالات اور جذبات کو دیکھ پانا ،ان پر کام کر سکنا یہ اللہ کا بہت بڑا انعام ہے ۔۔
شیخ سلمان العودہ میرے پسندیدہ شیوخ میں سے ہیں ان کی تحریریں بہت خوبصورت ہیں ان کی ایک کتاب "من القلب الی القلب " پڑھنا شروع کی تو سوچا کہ آپ سب سے بھی ان کی باتیں شئر کروں۔
ماریہ شفیق
Click here to claim your Sponsored Listing.