Discover Kashmir

Discover Kashmir

Share

19/07/2026

ان شاء اللہ، اہم فیصلوں کا اعلان متوقع
ذرائع کے مطابق آج اہم اعلانات متوقع ہیں، جن میں درج ذیل امور شامل ہو سکتے ہیں:
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد پابندیوں اور شیڈول فورتھ سمیت دیگر پابندیوں کا خاتمہ۔
تمام مقدمات واپس لینے کا امکان۔
تمام اسیران کی غیر مشروط رہائی۔
اضافی فورسز کی واپسی۔
مہاجرین کی نشستوں میں کمی، چار نشستیں برقرار رکھنے کی تجویز۔
امانتاً دفن کیے گئے شہداء کی میتیں ورثاء کے حوالے کیے جانے کا امکان۔
انتخابات کی تاریخ میں 45 دن کی توسیع۔
الیکشن کمشنر کی جانب سے جلد پریس کانفرنس اور باضابطہ اعلان متوقع۔
نوٹ: یہ معلومات مختلف ذرائع سے سامنے آئی ہیں۔ حتمی تصدیق متعلقہ حکام کے سرکاری اعلان کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

19/07/2026

اگر پاکستان میں حقیقی جمہوریت ہوتی، تو آج پاکستان کس ملک جیسا ہوتا؟ 🇵🇰❓

18/07/2026

عوام اب پہلے جیسی نہیں رہی۔
اب صرف نعروں پر نہیں، کردار اور عمل پر فیصلہ کرتی ہے۔
سیاست دان شاید اب بھی عوام کو بہلانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر عوام ان کی سیاست کو سمجھ چکی ہے۔

18/07/2026

کچھ لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اپنے وطن، اپنے گھر، اپنے اہلِ خانہ اور اپنی عزت و ناموس کی حفاظت کرتے ہوئے جان دینے والے شہید نہیں ہوتے۔ لیکن رسول اللہ ﷺ کی صحیح حدیث اس بارے میں واضح رہنمائی دیتی ہے۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اپنے مال، اہل و عیال، جان یا دین کی حفاظت کرتے ہوئے قتل ہو جائے، وہ شہید ہے۔
کشمیر صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں، بلکہ لاکھوں لوگوں کا گھر، عزت، خاندان اور شناخت ہے۔ اگر کوئی شخص اپنے گھر، اپنے خاندان، اپنی عزت اور اپنے وطن کے دفاع میں جان قربان کرتا ہے، تو اس کے بارے میں فیصلہ جذبات یا سیاسی اختلافات کی بنیاد پر نہیں، بلکہ قرآن و سنت کی روشنی میں ہونا چاہیے۔
یہ پوسٹ کسی فرد یا جماعت کے بارے میں فیصلہ سنانے کے لیے نہیں، بلکہ ایک صحیح حدیث عوام تک پہنچانے کے لیے ہے تاکہ ہر شخص اپنی رائے بناتے وقت رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کو سامنے رکھے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حق بات سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور امت میں علم و انصاف کو عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Want your business to be the top-listed Media Company in Abha?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Uk
Abha