LIVE Cricket SCORE Updates

LIVE Cricket SCORE Updates

Share

03/12/2024
03/12/2024

🚨 بریکینگ نیوز 🚨

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیت لیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل میں بنگلا دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی! 🏆

بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز کا ہدف دیا جسے میزبان پاکستان نے 11 ویں اوور میں مکمل کر لیا! 👏

📸: Pakistan Blind Cricket Council

I I I

18/11/2024

2015 میں آج ہی کے دن پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی- پہلے ٹیسٹ میں شعیب ملک اور ایلسٹر کک کی ڈبل سنچریاں، میچ کی تیسری اننگ میں پاکستانی بیٹنگ کا فلاپ ہونا اور پھر خراب روشنی کی وجہ سے شکست سے بچ جانا کسی ڈرامے سے کم نہ تھا- وہ ایک ایسا ٹیسٹ تھا جس کے پہلے ساڑھے چار دن ڈرا پکا تھا اور پھر، لیکن وقت کی کمی اور خراب روشنی نے پاکستان کو بچا لیا

دوسرے ٹیسٹ میں پہلی اننگ میں مصباح کی سنچری اور اسد شفیق کے 83 رنز، دوسری اننگ میں یونس خان کی سنچری کے ساتھ مصباح اور اسد شفیق کی عمدہ اننگز اور یاسر شاہ کی میچ میں آٹھ وکٹیں لیکن مین آف دی میچ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے وہاب ریاض کو دے دیا گیا حالانکہ مصباح کی دو شاندار اننگز زیادہ مستحق تھیں- انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ کی دونوں اننگز میں بہترین نصف سنچریاں ہی قابل ذکر تھیں-

تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں مصباح کی ایک اور عمدہ اننگ لیکن کوئی ساتھ دینے والا نہ تھا تو پاکستانی ٹیم صرف 234 رنز ہی بنا سکی، جمی نے صرف 17 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں- جمی اور براڈ کے 28 اوورز میں 30 رنز بنے اور چھ وکٹیں گریں- انگلینڈ کی جانب سے جیمس ٹیلر کی نصف سنچری اور چار بیٹسمینوں کے 40+ نے انگلینڈ کو 72 رنز کی برتری دلا دی لیکن شعیب ملک کی چار وکٹوں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ابھی میچ میں موجود تھی-

دوسری اننگ میں اظہر اور حفیظ کی سنچری اوپننگ پارٹنرشپ کے بعد چار وکٹیں جلدی گر گئیں- شعیب ملک جنہوں نے اس سیریز سے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی تھی، تیسرے ٹیسٹ کے دوران ہی ریٹائرمنٹ بھی لے لی تھی، اپنی واپسی پر پہلی اننگ میں ڈبل سنچری بنائی تو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آخری اننگ میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے- محمد حفیظ کے شاندار 151 رنز کے بعد مصباح، اسد اور سرفراز نے تھوڑی کوششوں سے سکور کو 355 اور انگلینڈ کے لئے ہدف کو 284 تک پہنچا دیا-

ایلسٹر کک ایک جانب کھڑے تھے اور دوسری جانب سے وکٹیں گرتی جا رہی تھیں، ساتویں وکٹ پر عادل رشید کے ساتھ کک کی پارٹنرشپ تو بنی لیکن اس پارٹنرشپ میں صرف اوورز ہی ختم ہو رہے تھے جو پاکستان کے پاس کافی تھے- بیس اوورز میں 49 رنز کا اضافہ ہی ہو سکا اور عادل رشید کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں ایک بار پھر گرنے لگیں اور پوری انگلش ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی- شعیب ملک نے تین اور یاسر شاہ نے چار وکٹیں حاصل کیں- محمد حفیظ مین آف دی میچ اور یاسر شاہ مین آف دی سیریز رہے- شعیب ملک اپنی آخری ٹیسٹ سیریز میں ایک اننگ میں 245 رنز بنانے کے باوجود صرف 292 رنز ہی بنا پائے لیکن باؤلنگ میں گیارہ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا-

in 2015
LIVE Cricket SCORE Updates
fans

Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility in Vehari?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Vehari