Vehari Rocks

Vehari Rocks

Share

Photos from Vehari Rocks's post 25/05/2026

وہاڑی کیفے 007 کامرس کالج روڈ x بلاک پیپلز کالونی وہاڑی
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی میاں ثاقب خورشید ، صدر بار راؤ شیراز رضا ایڈووکیٹ
تھے، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا۔

چیف ایگزیکٹو
ملک ابوبکر سعید، ملک علی سعید، ملک خضر سعید اور ملک فہد
03336738007
03006238007

شاندار اور پروقار افتتاح
وہاڑی کے دل پیپلز کالونی کامرس کالج روڈ پر
Cafe007
کا باوقار افتتاح انتہائی جوش و خروش اور خوبصورت ماحول میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر معروف مذہبی شخصیت مولانا محمد معصب
نے خصوصی دعا کروائی اور Cafe007 کی کامیابی، ترقی اور برکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
تقریب میں الیاس گوندل ،صدر بار راؤ شیراز رضا ایڈووکیٹ ، سیکرٹری جمخانہ کلب چوہدری فیصل کمبوہ ،چوہدری اعجاز رشید ، رانا اکبر ایڈووکیٹ ، چوہدری جمیل گجر ، منیب الیاس گوندل ایڈووکیٹ ،چوہدری سعید اختر ، ڈاکٹر اسلم گوندل سمیت معززین شہر نے شرکت کی
چیف ایگزیکٹو
ملک ابوبکر سعید نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین ذائقہ، معیاری سروس اور فیملی فرینڈلی ماحول فراہم کرنا ہمارا مشن ہے

📍 پیپلز کالونی، کامرس کالج روڈ، وہاڑی
📞 0333-6738007
📞 0300-6238007
🌟 بہترین ذائقہ ۔ شاندار ماحول ۔ یادگار لمحات 🌟
اب وہاڑی والوں کی نئی پسند — Cafe007 ❤️

25/05/2026

دنیا کے خوش نصیب حاجی دوران حج فوت ہونے والوں کے سر نہیں ڈھانپے جاتے رسولِ رحمت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق بروز محشر یہ حاجی اپنی قبروں سے تلبیہ پکارتے ہوئے اُٹھیں گے 🕋❤️
#وہاڑی

Photos from Vehari Rocks's post 20/05/2026

جبری ریٹائرمنٹ
‏منشیات سپلائی کے الزامات میں سابق ڈی پی او وہاڑی اور سابق ڈی پی او لورالائی ظفر بزدار جو سابق سی ٹی او ملتان بھی رہ چکے ہیں ، جبری طور پر نوکری سے برخاست کردیا گیا.

Photos from Vehari Rocks's post 07/05/2026

افسوسناک سانحہ…!
ڈیرہ غازی خان میں لٹل سکالر سکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں کی جانیں چلی گئیں، کئی بچے زخمی ہیں اور کئی خاندان قیامت جیسے لمحوں سے گزر رہے ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 بچے شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
یہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ غفلت، لاپروائی اور انسانی جانوں کی بے قدری کا المناک نتیجہ ہے۔
جن اداروں سے والدین اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی امید رکھتے ہیں، اگر وہاں ہی بنیادی حفاظت کا نظام موجود نہ ہو تو پھر یہ فیسیں، یہ بلند و بانگ دعوے اور یہ نام کس کام کے؟
کہا جا رہا ہے کہ اسکول کی ایڈمیشن فیس 25 ہزار اور ماہانہ فیس 7 ہزار روپے ہے۔ والدین اپنے بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کیلئے اپنی جمع پونجی تک لگا دیتے ہیں، مگر بدلے میں اگر لاشیں ملیں تو اس سے بڑا ظلم کیا ہو سکتا ہے؟
ذرا اُن والدین کے دل پر ہاتھ رکھ کر سوچیں جن کے بچے آج ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئے۔
ایک ماں جس کے ہاں 10 سال بعد اکلوتی بیٹی پیدا ہوئی، وہ بھی اس حادثے کی نذر ہو گئی۔
یہ صرف ایک خبر نہیں، کسی کی پوری دنیا اجڑنے کی داستان ہے۔
زخمی بچوں میں بھی کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ننھے معصوم درد سے کراہ رہے ہیں اور والدین اسپتالوں کے باہر بے بسی کی تصویر بنے کھڑے ہیں۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ اس سانحے کی شفاف تحقیقات ہوں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور ایسے تمام تعلیمی اداروں کی فوری جانچ پڑتال کی جائے جہاں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی جا رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ شہید ہونے والے معصوم بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمی بچوں کو جلد مکمل صحت دے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Photos from Vehari Rocks's post 04/05/2026

وہاڑی: پیپلز کالونی میں گھریلو جھگڑے پرنوجوان نے خود کشی کر لی،پولیس

وہاڑی:عاشق نامی نوجوان کا چند روز قبل بیوی سے جھگڑا ہوا تھا پولیس

وہاڑی:بیوی نے 15 پر کال کرکے پولیس بلا کر شوہر کو تھانے پہنچا دیا تھا

وہاڑی:پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی

Want your business to be the top-listed Finance Company in Vehari?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Distric Vehari
Vehari
61100