B2C Digital
25/06/2026
ایمازون نے 2026 سے 2030 تک بھارت میں 48 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق سرمایہ کاری کا بڑا حصہ ای کامرس، مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کی توسیع پر خرچ کیا جائے گا۔
اس منصوبے کے تحت ممبئی اور حیدرآباد میں جدید ڈیٹا سینٹرز قائم اور توسیع دی جائے گی، جبکہ لاکھوں ملازمتوں کے مواقع، چھوٹے کاروباروں کی ڈیجیٹل ترقی اور طلبہ کو اے آئی کی تعلیم فراہم کرنے کے اہداف بھی مقرر کیے گئے ہیں۔
ایمازون کا کہنا ہے کہ 2030 تک بھارت میں اس کی مجموعی سرمایہ کاری 88 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی، جو ملک کے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی شعبے کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
24/06/2026
کیا پاکستان کا بڑا اعلان، اسپورٹیج اب مزید سستی
کیا پاکستان نے اپنی مقبول ایس یو وی "اسپورٹیج ایل الفا" کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس سے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑا ریلیف ملے گا۔
کمپنی کے مطابق کیا اسپورٹیج ایل الفا کی قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم کر کے 78 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، یعنی اس گاڑی کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔
یہ ماڈل 2000 سی سی نان ہائبرڈ پیٹرول انجن کے ساتھ آتا ہے اور اسپورٹیج سیریز کا انٹری لیول ویریئنٹ سمجھا جاتا ہے۔
کیا پاکستان کا کہنا ہے کہ نئی قیمت 22 جون 2026 یا اس کے بعد انوائس ہونے والے تمام آرڈرز پر لاگو ہوگی۔ تاہم حکومت کی جانب سے عائد کسی بھی نئے ٹیکس یا ڈیوٹی کی ادائیگی صارفین کو خود کرنا ہوگی۔
کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ نئی قیمت نقد اور فنانسنگ دونوں طریقوں سے خریداری کرنے والے صارفین کے لیے یکساں ہوگی، جبکہ فریٹ اور انشورنس چارجز اس میں شامل نہیں ہیں۔
دوسری جانب لکی موٹرز نے پیجو گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی کا عندیہ دیا ہے، جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
Disclaimer: All content posted by B2C Digital is shared solely for educational, informational, and journalistic purposes in accordance with publicly available data and reports.