Learning community
20/05/2025
🍺"گنے کا رس "🍺
گنے کا جوس قدرتی شفاء کا خزانہ ہے!
"گنے کا رس پینا صحت کے لیے مفید!👇
یہ کوئی محض عوامی تاثر نہیں بلکہ طبی سائنس کی روشنی میں بھی حقیقت ہے۔ پاکستان کی گلیوں، بازاروں، میلوں اور چوراہوں پر اکثر گنے کی مشینوں کے گرد ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔ لوگ قطار میں کھڑے ہو کر گنے کا تازہ رس پینے کو بے تاب ہوتے ہیں، اور کیوں نہ ہوں؟ آخر یہ قدرتی ٹھنڈک، ذائقے، توانائی اور صحت کا بے مثال امتزاج ہے۔
1️⃣ "ہر موسم کا مشروب"
عام تاثر یہ ہے کہ گنے کا رس صرف گرمیوں میں فائدہ مند ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ رس سردیوں میں بھی انتہائی مفید ہے، بس فرق اتنا ہے کہ سردیوں میں اسے برف کے بغیر استعمال کیا جائے۔ گرمیوں میں یہ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے، لو لگنے سے بچاتا ہے، جبکہ سردیوں میں یہ جسمانی توانائی کو بحال رکھتا ہے۔
2️⃣ "غذائیت سے بھرپور"
گنے کے رس میں قدرتی طور پر کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، آئرن، پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم اور دیگر کئی اہم معدنیات پائے جاتے ہیں جو جسم کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ ایک گلاس گنے کا رس ناصرف فوری توانائی مہیا کرتا ہے بلکہ اسے ایک قدرتی انرجی ڈرنک بھی بنایا جا سکتا ہے۔
3️⃣ "گردوں کی صحت کا محافظ"
یہ رس ایک بہترین دیورٹک (پیشاب آور) ہے، جو پیشاب کی نالی کی صفائی کرتا ہے اور انفیکشن سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے گردے بہتر کام کرتے ہیں، جبکہ گردوں کی پتھری جیسے امراض کے علاج میں بھی یہ مفید ثابت ہوتا ہے۔
4️⃣ "جگر کے لیے قدرتی ٹانک"
گنے کا رس جگر کے امراض، خاص طور پر یرقان (Jaundice) کے لیے قدرتی علاج کی حیثیت رکھتا ہے۔ یرقان میں جگر پروٹین بنانا چھوڑ دیتا ہے، جس کے نتیجے میں جسم کمزور ہو جاتا ہے۔ گنے کا رس نہ صرف ان پروٹینز کی کمی پوری کرتا ہے بلکہ جگر کو فعال بنا کر جلد صحت یابی میں مدد فراہم کرتا ہے۔
5️⃣ 'نظام ہاضمہ کو بہتر بنائے"
یہ رس معدے کے تیزاب کو متوازن کرتا ہے اور آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے۔ جن لوگوں کو قبض، معدے کی جلن یا سینے کی تیزابیت رہتی ہے، ان کے لیے گنے کا رس بہت مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔
6️⃣ "دانتوں اور سانس کی صفائی"
گنے کے رس میں ایسے معدنیات موجود ہوتے ہیں جو دانتوں کے لیے مفید ہیں۔ یہ دانتوں کی فرسودگی کو روکتا ہے، جبکہ سانس کی بدبو کو بھی ختم کرتا ہے۔ اگر روزانہ ایک گلاس رس پیا جائے تو دانتوں اور مسوڑھوں کی صحت بہتر ہو سکتی ہے۔
7️⃣ "توانائی بحال کرنے والا مشروب"
سخت گرمی میں جب جسم پانی اور نمکیات سے خالی ہو جاتا ہے تو ایک گلاس ٹھنڈا گنے کا رس جسم کے سیال کو متوازن کرتا ہے۔ یہ جسم میں پلازما جیسا اثر پیدا کرتا ہے جو خشکی اور تھکن کو دور کر کے جسمانی توانائی کو بحال کرتا ہے۔
________________________________________
⚠️ احتیاط:-
گنے کا رس اگرچہ مفید ہے، لیکن اگر حفظانِ صحت کے اصولوں کو نظر انداز کر دیا جائے تو یہ فائدے کے بجائے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
• گندگی سے آلودہ مشینوں سے نکالا گیا رس ہیپاٹائٹس (خصوصاً A اور E) کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
• بازار میں رس پیتے ہوئے دیکھیں کہ مشین، برتن اور گنے صاف ہوں۔
• بہتر ہے کہ رس گھر میں نکالا جائے یا ایسے قابل اعتماد مراکز سے خریدا جائے جو صفائی کا خیال رکھتے ہوں۔
________________________________________
✅ روزمرہ معمول میں شامل کریں
اگر آپ قدرتی غذا کے قائل ہیں اور مصنوعی مشروبات سے بچنا چاہتے ہیں تو گنے کا رس آپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ درج ذیل طریقے سے اسے معمولات میں شامل کریں:
• گرمیوں میں دوپہر کے وقت ایک گلاس ٹھنڈا رس پینے سے جسمانی توانائی بحال ہو گی۔
• سردیوں میں بغیر برف کے رس کا ایک کپ پی کر جگر اور معدے کی حفاظت کریں۔
• یرقان یا کمزوری کی حالت میں ڈاکٹر کے مشورے سے اسے روزانہ کی غذا میں شامل کریں۔
________________________________________
💢 خلاصہ:
گنے کا رس صرف ایک میٹھا مشروب نہیں، بلکہ یہ اللہ کی طرف سے ایک قدرتی شفاء ہے، جو جسمانی صحت، توانائی، ہاضمہ، گردوں اور جگر کے افعال کو بہتر بناتا ہے۔ اعتدال، صفائی، اور حکمت کے ساتھ اگر اسے استعمال کیا جائے تو یہ ہر عمر کے افراد کے لیے ایک نعمت ہے۔
”پیو صحت سے، مگر احتیاط کے ساتھ“
( ڈاکٹر ماجد حسین صابری)
03/05/2025
"3 مرلہ مفت پلاٹ"
3 مرلہ رہائشی پلاٹ سکیم کے تحت پنجاب گورنمنٹ دے رہی ہے 3 مرلہ پلاٹ بلکل مفت۔۔۔
اس اسکیم میں اپلائی کرنے کیے لیے ضروری کاغذات/ ڈاکومنٹس اور اہلیت۔۔۔ 👇👇
1️⃣ درخواست گزار کی فوٹو/ تصویر۔
2️⃣ درخواستگزار کا اپنا شناختی کارڈ: دونوں طرف کی فوٹو۔
3️⃣ شادی شدہ درخواست گزار کی بیوی کا شناختی کارڈ کے دونوں طرف کی فوٹو۔
4️⃣ گھر میں تمام لوگ۔ اور۔ سب کی مشترکہ ٹوٹل آمدن۔
5️⃣ ای میل آئ ڈی اور پاسورڈ۔۔
6️⃣سم کا نمبر جو درخواستگزار کے اپنے نام پہ ہو۔
درخواست دینے کے اہل / پہلے مرحلے میں شامل اضلاع: بہاولپور، بہاولنگر، لیہ، بھکر، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، گجرات، جھنگ، قصور، جہلم، خوشاب، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، راجن پور، سرگودھا، اٹک۔۔۔۔۔۔❗
‼️ "اہلیت" ‼️
وزیر اعلیٰ پنجاب کی اس اسکیم میں اپلائی کرنے کی "اہلیت کا معیار."...
♦️ درخواست گزار پنجاب کا مستقل رہائشی ہو۔۔۔
♦️ ملک بھر میں درخواست گزار کی کسی قسم کی کوئی زمین / مکان کا مالک نہ ہو۔۔۔۔
♦️ کسی بینک یا مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہ ہو۔۔۔
♦️ درخواست گزار کا کوئی کریمنل رکارڈ / سزا یافتہ نہ ہو۔۔۔
رجسٹریشن کیلیے ویب پورٹل وزٹ کریں۔۔۔
نوٹ: صرف درج بالا 👆 اضلاع کے رہائشی لوگ اپلائی کے اہل ہیں۔۔‼️