STR Digital Tv
17/07/2026
کیا آپ نے 1970 کی دہائی کا مری مال روڈ دیکھا ہے؟
یہ نایاب تاریخی تصویر 1970 کی دہائی کے آخر میں مری کی مشہور مال روڈ (چنار چوک) کا دلکش منظر دکھاتی ہے۔ تصویر میں خیبر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ، لکڑی سے بنی روایتی دکانیں، نوآبادیاتی طرزِ تعمیر اور سیر و تفریح میں مصروف لوگ اُس دور کے مری کی خوبصورتی کو زندہ کر دیتے ہیں۔ وقت کے ساتھ شہر نے بہت ترقی کی، مگر یہ تاریخی منظر آج بھی پرانی یادوں کو تازہ کر دیتا ہے۔
💬 کیا آپ کو پرانا مری یاد ہے؟ اپنی یادیں کمنٹس میں ضرور شیئر کریں
*لاہور سندر اسٹیٹ گودام پر بڑی کارروائی*
خوراک کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران بچوں کے کھانے کی 77 اقسام کا 44 ٹن ایکسپائر مال تلف کر دیا۔
تلف شدہ اشیاء میں کینڈی، بسکٹ، جیلی اور چپس شامل ہیں۔
گودام سے 2022 سے 2024 تک ایکسپائر پراڈکٹس نئے اسٹاک کے ساتھ رکھی ہوئی ملیں۔
گودام مینجر نے اعتراف کیا کہ ڈیلرز ایکسپائر مال سستے داموں خرید کر ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کرتے ہیں