Topi Press

Topi Press

Share

02/06/2026

🎓 گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 ٹوپی کے نو تعینات ہیڈماسٹر سوار خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
🌹 اس موقع پر سکول میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اگیگا ضلع صوابی کے چیئرمین فدا محمد، پرنسپل انچارج ہائر سیکنڈری سکول ٹوپی سید عرب خان، ہیڈماسٹر ہائی سکول ہملٹ ابرار محمد یوسفزئی، ہیڈماسٹر صابر رحمان صابر، اعظم خان، نعیم خان اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
💐 شرکاء نے سوار خان کو ہار پہنائے، گلدستے پیش کیے اور ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
🗣️ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اگیگا ضلع صوابی کے چیئرمین فدا محمد نے سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔

01/06/2026

📚 آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) کا پہلا ضلعی اجلاس منعقد
📍 ٹوپی بیراج میں آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) کا پہلا تعارفی ضلعی اجلاس منعقد ہوا، جس میں کابینہ ارکان نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں اساتذہ کے درپیش مسائل اور مطالبات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے حکومت سے اپگریڈیشن نوٹیفکیشن کے اجراء، ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے، ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس الاؤنسز میں اضافے اور تنخواہوں میں تفریق کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ 📋
اجلاس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کابینہ کے اراکین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو مزید فعال انداز میں انجام دیں تاکہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپٹا ہر سطح پر اساتذہ کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ 🤝
اجلاس کا اختتام تنظیم کی ترقی، اساتذہ کی کامیابی اور ملک کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔ 🤲

01/06/2026

📚✂️ بکس بائینڈنگ کی سہولت دستیاب ہے
بچوں کی کتابوں، کاپیوں اور ہر قسم کی تعلیمی کتب کی مضبوط اور معیاری بکس بائینڈنگ کرائیے تاکہ آپ کی کتابیں زیادہ عرصہ محفوظ رہیں۔ ✅
📍 عکاشہ جنرل سٹور
سامسنگ مارکیٹ، نزد رکشہ اسٹینڈ، ٹوپی
📞 رابطہ: 0313-9504542
تشریف لائیں اور معیاری بائینڈنگ سروس سے فائدہ اٹھائیں۔

Photos from Topi Press's post 30/05/2026

🚨 صوابی کے علاقے سٹیفہ جھندا میں پہور ہائی لیول کینال میں 17 سالہ دوشیزہ کے ڈوبنے کی اطلاع۔
ریسکیو 1122 صوابی کی واٹر ریسکیو ٹیم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اویس بابر کی ہدایات پر فوری موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا 🌊🚑

30/05/2026

🚨 صوابی: تحصیل ٹوپی بٹاکڑہ پونٹیا کے مقام پر دریائے سندھ میں پھنسے 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی واٹر ریسکیو ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی نگرانی میں موقع پر پہنچ گئیں 🌊🚑
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ میں پھنسے تمام 12 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو 1122 نے شہریوں سے دریاؤں اور نہروں کے قریب احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ⚠️

Want your business to be the top-listed Media Company in Topi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Address

Topi