Al Qalam Calligraphy

Al Qalam Calligraphy

Share

10/03/2026

🌙🌟اے اللہ! تیرا بندہ تجھے اُس شخص کی طرح پکار رہا ہے جس کی گردن تیرے آگے جھک چکی ہے،
جس کی ناک تیری ہیبت کے سامنے خاک آلود ہو گئی ہے،
جس کے اعضاء تیرے حضور خاموش اور ساکن ہو گئے ہیں،
جس نے تیرے سامنے اپنے ضعف اور بے بسی کا اعتراف کر لیا ہے،
جس کی امیدیں مخلوق سے کٹ چکی ہیں،
اور جس نے اپنا معاملہ مکمل طور پر تیرے سپرد کر دیا ہے۔

پس تو اس کی لغزشوں کو معاف فرما،
اس کے عیبوں پر پردہ ڈال دے،
اور اس کی محتاجی کو اپنی طرف ایسا غنا بنا دے کہ وہ تیرے سوا کسی کا محتاج نہ رہے۔

اے اللہ! جس طرح تو نے اسے رمضان تک پہنچایا ہے،
اسی طرح اسے اس مہینے میں کامل رضا،
حسین معافی،
وسیع مغفرت،
سچی توبہ،
اور اپنے قرب کی مٹھاس بھی عطا فرما۔

Telephone

Website